قومی خبریں

تمل ناڈو میں ان لاک 4.0 کا آغاز، مندروں کے دروازے کھول دیئے گئے

تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان ریاستی حکومت نے منگل سے ان لاک 4.0 لاگو کیا ہے، جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی شروعات کے علاوہ پانچ ماہ بعد مندروں کے دروازے بھی کھول دیئے گئے ہیں

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

چنئی: ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان ریاستی حکومت نے منگل سے ان لاک 4.0 لاگو کیا ہے، جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی شروعات کے علاوہ پانچ ماہ بعد مندروں کے دروازے بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے معمولات زندگی کی بحالی کا آغاز جولائی میں ہوا تھا اور حکومت نے آہستہ آہستہ اس میں نرمی دینا شروع کردی اور اب پبلک ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے ، تمام مذہبی مقامات ، شاپنگ مالز ، شو رومز ، پارکس ، جمز ، بغیر ناظرین کے اسٹیڈیموں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیراعلی ای پلانی سوامی نے ضلعی مجسٹریٹس ، میڈیکل پینل اور صحت عامہ کے ماہرین سے ملاقات کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہا نگر ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ٹی سی) جو بیس ہزار سے زیادہ بسیں چلاتا ہے لاک ڈاؤن کے بعد ایک بار پھر سڑکوں پر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

Published: undefined

اضلاع کے اندر پرائیویٹ بسوں کے چلانے کی اجازت ہے لیکن آپریٹرز کے مختلف اضلاع کے درمیان بسیں چلانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ چنئی میٹرو سروس 7 ستمبر سے بحال ہوگی ، جبکہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد 15 ستمبر سے الیکٹرک ملٹی پل یونٹ (ای ایم یو) ریل سروس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

Published: undefined

ان لاک 4.0 میں دی گئی ایک اہم رعایت (دو اضلاع کے درمیان سفر کرنے کیلئے) ای پاس سسٹم کو ہٹائے جانے کے علاوہ اتوار کے دن عائد کی جانے والی پابندیوں کو بھی ہٹالیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی تمام دکانوں کے کھولنے کے وقت کو ایک گھنٹہ بڑھا کر رات کے آٹھ بجے تک کردیا گیاہے۔ ضلعی انتظامیہ سے اجازت اوٹی ، کوڈائی کنال اور یرکوڈ جیسے ہل اسٹیشنوں کے سفر کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

Published: undefined

مارچ سے معطل فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، جس میں ایک وقت میں 75 سے زائد افراد کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گھریلو پروازوں کی لینڈنگ کی تعداد 25 سے بڑھا کر 50 کردی گئی ہے۔ تمام اسکولز ، کالجز ، تفریحی پارکس ، مذہبی تقاریب ، بین الاقوامی فضائی خدمات ( مرکز کی جانب سے اجازت یافتہ کے علاوہ ) ، تھیٹر ، بار ، ساحل ، چڑیا گھر اور عجائب گھر 30 ستمبر تک عام لوگوں کے لئے بند رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined