
جیل کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
مرکزی وزیر سنجے کمار کے بیٹے بھاگیرتھ کو ہفتہ کی رات پاکسو کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کل دیر رات طبی معائنے کے بعد ملزم بھاگیرتھ کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ عدالت نے پوکسو معاملے میں بھاگیرتھ کو 29 مئی تک 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔ بھاگیرتھ کو چیرلاپلی جیل منتقل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ملزم بھاگیرتھ کے وکیل ایڈوکیٹ کروناساگر نے دعویٰ کیا کہ ’’میں نے سینئر ایڈوکیٹ انتھونی ریڈی کے ساتھ مل کر رات 8:15 بجے کے قریب بھاگیرتھ کو ٹیک پارک کے قریب پولیس کے حوالے کیا، پولیس نے بھاگیرتھ کو حراست میں لے لیا۔ ہم نے تحقیقات میں تعاون کیا ہے اور بھاگیرتھ نے تمام معلومات فراہم کردی ہیں اور تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘
Published: undefined
کرونا ساگر نے کہا کہ بھاگیرتھ کو رات ہی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے اسے 29 مئی تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں تحقیقات اور عدالتی عمل پر پورا بھروسہ ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم ان الزامات سے بری ہو جائیں گے اور بے قصور ثابت ہوں گے‘‘۔ وکیل دفاع کے مطابق ہم نے رضاکارانہ طور پر پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ہے۔ ہمیں نہیں لگتا کہ مجھے اس سلسلے میں کسی قسم کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے دن میں حیدر آباد کی سائبرآباد پولیس نے بھاگیرتھ کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا اور پولیس ٹیموں نے اسے تلاش کرنے کے لیے ملک بھر میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔ تحقیقات کے تحت ہفتہ کو ایک مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ متاثرہ (17) اور اس کی ماں، جو اس معاملے میں شکایت کنندہ ہے، کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ حالانکہ وزیر سنجے کمار نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو پولیس کے سامنے پیش ہونے اور جانچ میں تعاون کرنے کے لیے کہا تھا۔ مرکزی وزیر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قانون اور عدلیہ کے تئیں مکمل احترام کے ساتھ میرے بیٹے بھاگیرتھ کو ہمارے وکیلوں کے ذریعے تلنگانہ پولیس کے سامنے تفتیش کے لیے پیش کیا گیا۔
Published: undefined
تازہ پیش رفت تلنگانہ ہائی کورٹ کے بھاگیرتھ کو گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ ایک بیان میں سنجے کمار نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے شکایت درج ہونے کے فوراً بعد اپنے بیٹے سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا تھا۔ دریں اثناء تلنگانہ رکھشا سینا (ٹی آرایس) کی صدر کے کویتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے ایک خط میں مرکزی کابینہ سے امور داخلہ کے وزیر مملکت سنجے کمار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کے بیٹے سے متعلق پوکسو کیس کی منصفانہ اور آزادانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جاسکے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بھاگیرتھ کو جمعہ کی رات تلنگانہ ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا جب عدالت نے انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ بھاگیرتھ کی جانب سے دائر پیشگی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ اس مرحلے پر کوئی عبوری راحت دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined