قومی خبریں

اندرا گاندھی کی پوتی کومکان خالی کرنے کا نوٹس

پرینکا گاندھی کا مکان خالی کرانے کا نوٹس مودی جی ۔یوگی جی کی بے چینی کو دکھاتا ہے۔ حکومت کے تغلقی فیصلوں سے کانگریس ڈرنے والے نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

مرکزی حکومت نےکل اندرا گاندھی کی پوتی اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو ایک ماہ کے اندر گھر خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری معاملات نےپرینکا گاندھی کو جاری نوٹس میں کہا ہے کہ کیونکہ ان کی ایس پی جی سیکیو رٹی ختم ہو گئی ہے اس لئے وہ اب اس مکان میں نہیں رہ سکتیں۔

Published: 02 Jul 2020, 6:30 AM IST

واضح رہے جاری نوٹس میں پرینکا کو یکم اگست تک مکان خالی کرنے کے لئے کہا گہا ہے اور کہا گیا ہے کہ وقت مقررہ میں ایسا نہ کرنے صورت میں ان سے قانون کے مطابق کرایہ لیا جائے گا۔کانگریس نے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کو مکان خالی کرنے کا نوٹس بھیجنے کو حکومت کی نیچ حرکت قرار دیتے ہوئے اسے پست ذہنیت قرار دیا ہے۔

Published: 02 Jul 2020, 6:30 AM IST

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجےوالا نے بدھ کو بتایا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کانگریس قیادت سے اندھی نفرت اور دشمنی کا جذبہ پوری طرح واضح ہے۔ اب تو وہ اور پست حرکتوں اورہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔

Published: 02 Jul 2020, 6:30 AM IST

انہوں نے کہا کہ ’’پرینکا جی کا مکان خالی کرانے کا نوٹس مودی جی ۔یوگی جی کی بے چینی کو دکھاتا ہے۔ حکومت کے تغلقی فیصلوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

(یو این آئی انپٹ کے ساتھ)

Published: 02 Jul 2020, 6:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Jul 2020, 6:30 AM IST