قومی خبریں

اتراکھنڈ میں آج سے یکساں سول کوڈ کا نفاذ، ایسا کرنے والی ملک کی پہلی ریاست

اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد شادی کے رجسٹریشن سے لے کر طلاق تک سبھی مذہب کے لوگوں کے لیے قانون یکساں ہو جائیں گے۔ یہ قانون اتراکھنڈ کے باہر رہنے والے باشندوں پر بھی نافذ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی / یو این آئی
وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی / یو این آئی RAMESHWAR GAUR

اتراکھنڈ میں آج سے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اتراکھنڈ دورے سے ٹھیک پہلے دوپہر تقریباً 12:30 بجے اس قانون کو نافذ کر دیا جائے گا۔ اس قانون کے نافذ ہوتے ہی اترا کھنڈ یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔ افسروں کے مطابق یو سی سی کو پورے اتراکھنڈ میں نافذ کیا جائے گا۔ یہ قانون ریاست کے باہر رہنے والے اتراکھنڈ کے باشندوں پر بھی نافذ ہوگا۔

Published: undefined

ریاستی سکریٹریٹ میں آج یو سی سی پورٹل کا بھی آغاز ہوگا۔ اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اس تقریب کی قیادت کریں گے۔ ایک دن پہلے یعنی 26 جنوری کو وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا تھا کہ یو سی سی مذہب، جنس، ذات یا فرقہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے آزاد ایک ہم آہنگ معاشرہ کی بنیاد رکھے گا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ یو سی سی نافذ کرنے کے لیے سبھی ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ یو سی سی سے سماج میں یکسانیت آئے گی اور سبھی شہریوں کے لیے یکساں حقوق و ذمہ داری یقینی ہوگی۔ انہوں نے آگے کہا "نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے ریاست کے لوگوں سے 2022 کے اسمبلی انتخابات سے قبل یو سی سی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت بننے کے بعد ہم نے اسے ترجیح دی۔ یو سی سی کا مسودہ تیار کیا گیا اور اس پر ایک قانون لایا گیا۔ اب ہم اس وعدے کو پوری طرح اور باضابطہ طور پر پورا کرنے جا رہے ہیں۔

اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد شادی کے رجسٹریشن سے لے کر طلاق تک سبھی دھرم اور مذہب کے لوگوں کے لیے قانون یکساں ہو جائیں گے۔ ساتھ ہی اتراکھنڈ میں لیو-اِن-ریلیشن شپ میں رہنے والے جوڑے کو بھی رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ واضح ہو کہ ملک کی کئی سیاسی پارٹیوں، مذہبی تنظیموں اور مختلف اداروں نے اس قانون کی سخت مخالفت کی ہے اور اس کے نفاذ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مارچ میں دوبارہ اقتدار سنبھالتے ہی وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں کابینہ کی پہلی ہی میٹنگ میں یکساں سول کوڈ کی تجویز کو منظوری دیتے ہوئے اس کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل پر مہر لگائی تھی۔ سپریم کورٹ کی سبکدوش جج رنجنا پرکاش دیسائی کی صدارت میں 27 مئی 2022 کو ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined