قومی خبریں

آئی ڈی بی آئی-فیئر فیکس معاہدہ: ’مودی کے وقت میں پہلے بولی دیکھی گئی، پھر قیمت طے ہوئی‘، راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے وقت آئی ڈی بی آئی بنا تاکہ ملک کی صنعت کھڑی ہو، لیکن مودی کے وقت میں پہلے بولی دیکھی گئی، پھر قیمت طے ہوئی۔ کانگریس کے وقت بینک بنتے تھے، مودی کے وقت بکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی-آئی ڈی بی آئی</p></div>

پی ایم مودی-آئی ڈی بی آئی

 

’’کانگریس کے وقت میں آئی ڈی بی آئی بنا، ملک کی صنعت کھڑی کرنے کے لیے۔ مودی کے وقت میں پہلے بولی دیکھی گئی، پھر قیمت طے ہوئی۔ کانگریس کے وقت میں بینک بنتے تھے، مودی کے وقت میں فروخت ہوتے ہیں۔ میں آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘‘ یہ پیغام آج راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیا ہے، جس کے ساتھ 29 اکتوبر کو دستخط شدہ ایک ’اوپن میسج‘ بھی شیئر کیا گیا ہے، جو کہ آئی ڈی بی آئی بینک ملازمین کے نام ہے۔

دراصل مرکز کی مودی حکومت نے آئی ڈی بی آئی بینک کو فروخت کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے، جس کے خلاف لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آواز بلند کی ہے۔ انھوں نے آئی ڈی بی آئی بینک فیملی کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’گزشتہ سال مارچ میں آپ کے ایک گروپ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مجھ سے ملاقات کی تھی۔ آپ نے مجھ سے ایک سادہ سا سوال پوچھا تھا: حکومت اس بینک کو کیوں فروخت کر رہی ہے جسے آپ نے منافع بخش بنایا ہے؟ میں نے یہ سوال لوک سبھا میں اٹھایا۔ میں نے پوچھا کہ ایک منافع بخش سرکاری بینک کو کیوں فروخت کیا جا رہا ہے اور اس کے ملازمین اور کھاتہ داروں کے مفادات کا تحفظ کس طرح کیا جائے گا؟ حکومت نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اب اس نے آئی ڈی بی آئی بینک کو کناڈا کی کمپنی فیئرفیکس کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔