قومی خبریں

دھنکھڑ سے نہیں ہو پا رہا ہے رابطہ، سنجے راؤت نے وزیر داخلہ کو لکھا خط، ہیبیس کورپس عرضی دائر کرنے کی دی وارننگ

خط میں راؤت نے بتایا کہ کئی اراکین پارلیمنٹ نے دھنکھڑ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ راؤت نے دعویٰ کیا کہ ایسی افواہ ہے کہ سابق نائب صدر جمہوریہ کو ان کی رہائش میں نظر بند کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>جگدیپ دھنکھڑ کی فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

جگدیپ دھنکھڑ کی فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

جگدیپ دھنکھڑ نے 21 جولائی کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس استعفیٰ کی وجہ انہوں نے صحت سے متعلق وجوہات بتائی تھی۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ استعفیٰ دینے کے بعد سے اب تک جگدیپ دھنکھڑ کو کسی نے نہیں دیکھا ہے۔ نہ ہی انہوں نے کسی تقریب میں حصہ لیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر اپوزیشن نے حکومت پر سوال کھڑے کرنے سے شروع کر دیے ہیں۔ شیو سینا (یو بی ٹی) رہنما سنجے راؤت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر ’ہیبیس کورپس‘ عرضی داخل کرنے کا انتباہ کیا ہے۔

Published: undefined

راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت نے امت شاہ کو لکھے گئے خط میں نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے اچانک استعفیٰ اور اس کے بعد سے ان کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے خط میں کہا کہ 21 جولائی کو دھنکھڑ نے ایوان بالا کی کارروائی معمول کے مطابق چلائی تھی اور پوری طرح سے صحت مند دکھائی دے رہے تھے۔ حالانکہ اسی شام انہوں نے صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ راؤت کے مطابق تب تک دھنکھڑ کی صحت یا ٹھکانے کو لے کر کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

10 اگست کو لکھے گئے اپنے اس خط میں سنجے راؤت نے بتایا کہ کئی اراکین پارلیمنٹ نے دھنکھڑ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ان کے اسٹاف سے بھی کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ راؤت کا دعویٰ ہے کہ دہلی میں ایسی افواہ پھیل رہی ہے کہ سابق نائب صدر جمہوریہ کو ان کی رہائش میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور وہ محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے اس حالت کو چونکانے اور فکرمندی میں ڈالنے والا بتاتے ہوئے سوال کیا کہ دھنکھڑ کے حالات اور مقام کو لے کر شفافیت کیوں نہیں ہے، جبکہ ملک کو حقیقت جاننے کا حق ہے۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے اپنے خط میں انکشاف کیا کہ کچھ راجیہ سبھا ایم پی سابق نائب صدر جمہوریہ کی حالت جاننے کے لیے سپریم کورٹ میں ہیبیس کورپس عرضی دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ حالانکہ قانونی قدم اٹھانے سے پہلے انہوں نے وزیر داخلہ سے سرکاری جانکاری دینے کا مطالبہ کیا۔ شیو سینا رہنما نے شاہ سے گزارش کی کہ نائب صدرجمہوریہ کے تحفظ اور صحت کو لے کر سچی خبر عام کی جائے تاکہ سبھی افواہوں پر روک لگ سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined