قومی خبریں

اسرائیل-ایران جنگ کے باعث عالمی معیشت پر خدشات، اقوام متحدہ کی سفارتی سرگرمیاں تیز

ایران کشیدگی کے باعث عالمی معیشت پر خطرات بڑھ گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خلیجی رہنماؤں سے رابطے کر کے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل پر زور دیا۔

<div class="paragraphs"><p>اقوام متحدہ / آئی اے این ایس</p></div>

اقوام متحدہ / آئی اے این ایس

 

اقوام متحدہ: ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے خطرات کے درمیان اقوام متحدہ نے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے خلیجی خطے کے متعدد رہنماؤں سے رابطے کر کے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے پیر کے روز بتایا کہ خطے میں جاری فوجی سرگرمیاں عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق ایسے حالات کا سب سے زیادہ نقصان ہمیشہ کمزور اور غریب ممالک کو اٹھانا پڑتا ہے، جو پہلے ہی معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تنازعہ مزید پھیلتا ہے تو عالمی منڈیوں میں بے یقینی اور عدم استحکام میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

خلیجی خطے میں عدم استحکام کا براہ راست اثر تیل کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ پیر کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہوتی ہے تو توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، جس سے دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

Published: undefined

ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اس بات پر بھی تشویش رکھتے ہیں کہ حملوں کا دائرہ اُن ممالک تک پھیل سکتا ہے جو ابتدا میں اس تنازع کا حصہ نہیں تھے۔ ان میں خلیجی ممالک، اردن، شام اور لبنان شامل ہیں۔ ایسی صورت میں پورا مشرقِ وسطیٰ ایک وسیع بحران کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

گوتریس نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سفیروں سے گفتگو کی۔ قطر کے امیر کے ساتھ بات چیت میں خطے میں استحکام کی بحالی اور مذاکرات کی راہ پر واپس آنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Published: undefined

دوجارک نے بتایا کہ عمان کے وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران گوتریس نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایران کے خلاف حملوں اور خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کا اعادہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے جنیوا میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کے دو دن بعد کیے گئے، جو عمان کی ثالثی میں منعقد ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ نے ایک بار پھر فوری جنگ بندی، تحمل اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined