قومی خبریں

امیش مشرا راجستھان کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مقرر

راجستھان حکومت نے پولیس ڈائریکٹر جنرل (انٹیلی جنس) امیش مشرا کو ریاست کا نیا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مقرر کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: راجستھان حکومت نے پولیس ڈائریکٹر جنرل (انٹیلی جنس) امیش مشرا کو ریاست کا نیا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مقرر کیا ہے۔ پرسونل ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کی رات دیر گئے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے۔ مشرا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایم ایل لاتھر کی جگہ لیں گے، جو 3 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

نئے ڈی جی پی کے لیے یونین پبلک سروس کمیشن نے ریاستی حکومت سے پینل طلب کرنے پر ریاستی حکومت نے کمیشن کو کئی نام بھیجے اور 14 اکتوبر کو نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ میں ریاست کی چیف سکریٹری اوشا شرما، ڈی جی پی سریلاتھر اور دیگر افسران نے شرکت کی تھی۔ اس کے بعد کمیشن نے ریاستی حکومت کے پاس جو نام بھیجے ان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مسٹر اومیش مشرا کا انتخاب کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے کشی نگر میں پیدا ہونے والے امیش مشرا 1989 بیچ کے انڈین پولیس سروس کے افسر ہیں۔ انہوں نے ریاست میں چورو، بھرت پور اور پالی کے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت پولیس کے کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined