قومی خبریں

اُجولا یوجنا: ’مودی کی وصولی جاری ہے‘، سبسیڈی والے سلنڈر کی تعداد سالانہ 9 سے گھٹا کر 4 کیے جانے پر کانگریس کا حملہ

کانگریس نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مودی نے پہلے ہی ایل پی جی سلنڈر پر سبسیڈی ختم کر دی ہے، وہ سبسیڈی جو کانگریس کی حکومت میں سب کو ملا کرتی تھی۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کو آج ایک بار پھر بری خبر ملی ہے۔ معاملہ ’پردھان منتری اُجولا یوجنا‘ سے جڑا ہوا ہے، جس کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے طبقہ کو سال میں جو 9 سلنڈر سبسیڈی کے ساتھ ملتے تھے، اب اس کی تعداد گھٹا کر 4 کر دی گئی ہے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی کانگریس نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی نے پھر چابک چلایا۔‘‘

Published: undefined

سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے عوام کو یاد دلایا ہے کہ اُجولا یوجنا کے تحت پہلے سال میں 12 سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈر لوگوں کو سالانہ ملتے تھے، جو اب گھٹ کر 4 ہو گئے ہیں۔ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’اب اُجولا یوجنا میں صرف 4 سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈر ملیں گے۔ پہلے سبسیڈی والے 12 سلنڈر ملتے تھے، جسے گھٹا کر 9 کیا گیا اور اب اسے 4 سلنڈر کر دیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’مودی نے پہلے ہی ایل پی جی سلنڈر پر سبسیڈی ختم کر دی ہے، وہ سبسیڈی جو کانگریس کی حکومت میں سب کو ملا کرتی تھی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined