قومی خبریں

اتراکھنڈ میں بے قابو ہوئی ’اُجینی ایکسپریس‘، دیوار توڑ کر انجن اور کوچ پٹری سے اترے

ابتدائی معلومات کے مطابق بریک سسٹم میں تکنیکی خرابی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ ٹرین خالی تھی۔ ریلوے افسران اور تکنیکی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اتراکھنڈ کے رشی کیش میں ’اُجینی ایکسپریس‘ اچانک بے قابو ہو گئی اور دیوار توڑتے ہوئے انجن کے ساتھ ساتھ کوچ بھی پٹری سے اتر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ کھانڈ گاؤں میں شنٹنگ کے دوران پیش آیا۔ واقعہ گاڑی نمبر 14317 (اُجینی ایکسپریس) کے اسٹیشن یارڈ میں شنٹنگ موومنٹ کے دوران پیش آیا۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹرین خالی تھی اس لیے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ حادثہ کیوں پیش آیا، اس سلسلے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ابتدائی معلومات کے مطابق بریک سسٹم میں تکنیکی خرابی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ ٹرین خالی تھی۔ ریلوے افسران اور تکنیکی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اب آگے کی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ سینئر کمرشیل منیجر مہیش یادو نے بتایا کہ انجن کے پہیے پٹری سے اتر گئے ہیں جس کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ نے ایک بار پھر ریلوے کی تکنیکی نگرانی اور سیکورٹی نظام پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ ٹرین کے خالی ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا، ورنہ صورت حال سنگین ہو سکتی تھی۔ اس حادثہ کے بارے میں آر پی ایف سپرنٹنڈنٹ سروج کمار نے بتایا کہ رات کے وقت اُجینی ایکسپریس کی شنٹنگ کی جا رہی تھی، اسی دوران کچھ پہیے پٹری سے اتر گئے۔

Published: undefined

اس گاڑی کو منگل کی صبح 6 بجے روانہ ہونا تھا۔ روانگی سے پہلے ٹرین کی شنٹنگ ہو رہی تھی۔ سروج کمار کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 10 بجے آر پی ایف کو اس حادثہ کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ آر پی ایف سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، ٹرین خالی تھی اور اس میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ یہ حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، اس کے بارے میں تفصیلی جانکاری جانچ مکمل ہونے کے بعد مل پائے گی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined