قومی خبریں

ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر اسمبلی میں اکثریت ثابت کی، مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا

ادھوھو ٹھاکرے حکومت نے مہاراشٹر اسمبلی میں اکثریت ثابت کر دی ہے، 169 ارکان اسمبلی نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا کیونکہ بی جے پی ایوان سے واک آؤٹ کر کے چلی گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ادھوھو ٹھاکرے حکومت نے ہفتہ کے روز مہاراشٹر اسمبلی میں اکثریت ثابت کر دی۔ 169 ارکان اسمبلی نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں دیا گیا کیونکہ بی جے پی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔ دریں اثنا، چار ممبران اسمبلی غیر جانبدار رہے جن میں مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) اور مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) بھی شامل ہیں۔

Published: 30 Nov 2019, 3:46 PM IST

کانگریس کے رہنما اشوک چوان اور این سی پی کے رہنما نواب ملک نے شیوسینا لیڈر اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں اعتماد کے ووٹ کی تائید کی۔ شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کے مہا وکاس اگھاڑی (اے وی ایم) اتحاد کی جانب سے ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اسمبلی کی کارروائی دو بجے جوں ہی شروع ہوئی تو حزب اختلاف بی جے پی نے احتجاج کیا۔ بی جے پی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے حکومت پر قواعد کو طاق پر رکھ کر ایوان کو چلانے کا الزام عائد کیا۔

Published: 30 Nov 2019, 3:46 PM IST

ایوان کی کارروائی کا آغاز ہونے کے بعد سب سے پہلے ارکان اسمبلی کی گنتی کی گئی اور ان سے ہاں یا نہیں میں جواب دینے کے لئے کہا گیا۔ اس دوران، بی جے پی ممبران نے ہنگامہ برپا کر دیا، انہوں نے کہا کہ یہ سب اصولوں کے خلاف ہو رہا ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کے تمام 105 ممبران ایوان سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے۔

ایوان سے باہر آتے ہی قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس نے صحافیوں کو بتایا کہ ایوان میں اپنایا ہوا طریقہ کار غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے پروٹیم اسپیکر کی جگہ نیا پروٹیم اسپیکر مقرر کر دیا گیا۔

Published: 30 Nov 2019, 3:46 PM IST

دیویندر فڑنویس نے کہا ، ’’اس اجلاس کو بلانے کے لئے نیا سمن جاری کیا جانا چاہئے تھا۔ وزیر اعلیٰ اور وزراء کا حلف غلط طریقے سے لیا گیا۔ آئین کے قواعد کے مطابق حلف نہیں لیا گیا لہذا وہ غیر قانونی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’اسپیکر کے انتخاب کے بعد فلور ٹیسٹ ہوتا ہے لیکن اسپیکر کے انتخاب سے قبل فلور ٹیسٹ کرایا گیا۔ ارکان اسمبلی کو ہوٹل سے نکال کر فلور ٹیسٹ کے لئے لایا گیا۔ آئین کے مطابق ایوان میں کام نہیں چل رہا ہے، لہذا ہم ایوان سے باہر آ گئے ہیں۔ ہم اس بارے میں گورنر کو ایک خط دیں گے اور ان سے تمام کارروائی منسوخ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔‘‘

قبل ازیں، شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے ٹویٹر پر 170 سے زیادہ ایم ایل اے کی حمایت کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "آج اکثریت کا دن ... 170++++۔ ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں، ہم سے زمانہ خود ہے...زمانے سے ہم نہیں۔‘‘

Published: 30 Nov 2019, 3:46 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Nov 2019, 3:46 PM IST