قومی خبریں

تمل ناڈو: دو بچوں کی ڈینگو بخار کے سبب موت

ریاست کے تمام اضلاع اور سرکاری اسپتالوں میں کافی دوائیوں کا ذخیرہ ہے جبکہ صحت افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر قریب سے نظر رکھیں اور ضروری اقدام کریں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چنئی: تمل ناڈو کے ضلع ترولَّور میں منگل کے روز ڈینگو سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں اب تک پانچ افراد کی موت ڈینگو جیسی علامتوں والی بیماری سے ہوچکی ہے۔ بعد ازاں حکومت نے پوری ریاست سے زیادہ صفائی اہلکاروں کو تعینات کر کے اس کی روک تھام کے لیے اقدام کیے ہیں۔

Published: 15 Oct 2019, 10:00 PM IST

ریاست کے تمام اضلاع اور سرکاری اسپتالوں میں کافی دوائیوں کا ذخیرہ ہے جبکہ صحت افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر قریب سے نظر رکھیں اور ضروری اقدام کریں۔

Published: 15 Oct 2019, 10:00 PM IST

ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر سی وجے بھاسکر نے تھوتھوکُڈِّی گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعدصحافیوں سے کہا، ’سرکاری اسپتالوں میں بخار کی جانچ کروانے کے لیے آنے والے مریضوں میں تقریباً 10 فیصد مریضوں میں ڈینگو کی علامت پائی گئی ہیں۔ مانسون محکمہ موسمیات کے لیے چیلنج سے پُر ہے لیکن ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں‘۔

خیال رہے کہ ضلع میں پیر کو تیروٹَّانی کے پاس ڈینگو سے 21 برس کی خاتون کی موت ہوگئی تھی۔

Published: 15 Oct 2019, 10:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Oct 2019, 10:00 PM IST