قومی خبریں

ٹویشا شرما موت معاملہ: دوسرے پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات ادا، اہل خانہ انصاف کے منتظر

ٹویشا شرما کی موت معاملے میں دوسرے پوسٹ مارٹم کے بعد بھوپال میں آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ اہل خانہ نے انصاف کی امید ظاہر کرتے ہوئے غیر جانبدار جانچ کا مطالبہ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

نوئیڈا کی رہنے والی سابق ماڈل اور اداکارہ ٹویشا شرما کی موت کے معاملے میں دوسرے پوسٹ مارٹم کے بعد اتوار کو بھوپال میں ان کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ ٹویشا شرما 12 مئی کو مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر میں اپنے سسرال والے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے جہیز کے لیے ہراسانی اور خودکشی پر اکسانے کے الزامات عائد کیے ہیں، جبکہ سسرال والوں نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے دوسرے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا، جس کے بعد شام پانچ بجے کے بعد بھوپال کے بھدبھدا وشرام گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ ٹویشا شرما کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد غم سے نڈھال نظر آئے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد چتا کو آگ دی گئی۔

Published: undefined

آخری رسومات سے پہلے ٹویشا شرما کے والد نو ندھی شرما نے کہا کہ آج وہ ایک بیٹی، بہن، دوست اور ایک معصوم زندگی کو الوداع کہنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوابوں کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے والی ان کی بیٹی بہت جلد دنیا چھوڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی خالی آنکھیں، ٹوٹے خواب اور انصاف کے انتظار میں گزرتا ہر لمحہ سماج کے سامنے کئی سوال کھڑے کرتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ٹویشا شرما کی موت 12 مئی کو بھوپال کے کٹارا ہلز علاقے میں واقع ان کے سسرال کے گھر میں ہوئی تھی۔ خاندان کا الزام ہے کہ انہیں جہیز کے لیے مسلسل ہراساں کیا جا رہا تھا اور اسی دباؤ نے انہیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔ دوسری جانب سسرال والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹویشا شرما منشیات کی لت سے متاثر تھیں۔

پولیس نے ٹویشا شرما کے شوہر سمرتھ سنگھ اور ان کی ساس گری بالا سنگھ کے خلاف جہیز کے لیے ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سمرتھ سنگھ پیشے سے وکیل ہیں، جبکہ گری بالا سنگھ سابق ضلع جج رہ چکی ہیں۔

Published: undefined

سمرتھ سنگھ تقریباً 10 دن تک مفرور رہنے کے بعد 22 مئی کو جبل پور سے گرفتار کیے گئے تھے۔ بھوپال کی ایک عدالت نے 23 مئی کو انہیں سات دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔

اس سے پہلے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر سوال اٹھائے گئے تھے، جس کے بعد مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر دوسرے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا گیا۔ اہل خانہ مسلسل غیر جانبدار جانچ اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined