قومی خبریں

گجرات میں زبردست بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد کی جان گئی

گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیر داخلہ نے لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں لگی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

گجرات کے مختلف علاقوں میں بے موسمی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق  ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے اتوار کو گجرات کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (SEOC) کے ایک اہلکار کے مطابق، گجرات کے مختلف حصوں میں بارش سے متعلق حادثات میں اب تک 20 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یہ تمام افراد غیر موسمی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔

Published: undefined

ایس ای او سی افسر نے بتایا کہ داہود ضلع میں چار، بھروچ میں تین، تاپی میں دو اور احمد آباد، امریلی، بناسکانٹھا، بوٹاڈ، کھیڑا، مہسانہ، پنچ محل، سابر کانٹھا، سورت، سریندر نگر اور دیو بھومی دوارکا میں ایک ایک کی موت ہوئی۔ امت شاہ نے اتوار کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر لکھا، "میں گجرات کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور آسمانی بجلی گرنے سے بہت سے لوگوں کی موت کی خبر سے بہت افسردہ ہوں۔ میں اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ناقابل تلافی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ پیر کو بارش میں کمی کا امکان ہے۔ایس ای او سی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو گجرات کے 252 میں سے 234 تعلقہ میں بارش ہوئی۔ سورت، سریندر نگر، کھیڑا، تاپی، بھروچ اور امریلی اضلاع میں 16 گھنٹوں میں 50-117 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے زندگی درہم برہم ہوگئی اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ راجکوٹ کے کچھ حصوں میں ژالہ باری ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے علاوہ سوراشٹر خطہ کے موربی ضلع میں فیکٹریوں کے بند ہونے کی وجہ سے سیرامک ​​انڈسٹری بھی متاثر ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے احمد آباد سینٹر کی ڈائریکٹر منورما موہنتی نے کہا کہ پیر کو بارش کم ہوگی اور جنوبی گجرات اور سوراشٹرا اضلاع کے کچھ حصوں پر مرکوز ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ