قومی خبریں

ٹرمپ نے ’آپریشن سندور‘ رکوانے کے دعوے کی نصف سنچری مکمل کی، کانگریس کا مودی پر طنز

جے رام رمیش نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ’آپریشن سندور‘ رکوانے کے اپنے دعوے کی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں اور جلد ہی سنچری بھی پوری کر لیں گے‘‘

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرانے کے اپنے دعوے کی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں اور انہیں سنچری بنانے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ٹرمپ نے فِن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران پھر ایک بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت اور ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ رکوا دیا۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’کل پورا دن وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے بات کرتے رہے اور ٹرمپ کی تعریف میں ایک کے بعد ایک پیغام بھیجتے رہے۔ بلاشبہ وہ غزہ میں جاری قتل عام کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے بات کرنا بھی نہیں بھولے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’لیکن کل ہی وہ دن تھا جب صدر ٹرمپ نے، فِن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، تجارت اور محصولات کو اپنا ہتھیار بنا کر ’آپریشن سندور‘ رکوانے کے دعوے کی نصف سنچری مکمل کی۔ اس معاملے میں ٹرمپ لگاتار، ضدی اور پُرعزم رہے ہیں۔ اب ان کے سنچری مکمل کرنے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے اس طنز سے پہلے بھی پارٹی نے حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا تھا کہ آخر وہ کون سے اسباب تھے جن کی وجہ سے ’آپریشن سندور‘ اچانک روک دیا گیا۔ پارٹی نے وزیراعظم مودی سے وضاحت مانگی کہ کیا یہ فیصلہ ٹرمپ کے دباؤ میں لیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں 7 مئی کو ’آپریشن سندور‘ شروع کیا تھا۔ اس حملے میں 26 عام شہری مارے گئے تھے۔ اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ اور فوج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے ڈھانچوں کو نشانہ بنایا۔

Published: undefined

چار دن تک دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پار سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 10 مئی کو دونوں فریق ایک مختصر جنگ بندی معاہدے پر متفق ہوئے جس کے بعد کارروائی ختم کر دی گئی۔

صدر ٹرمپ نے اس وقت بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد سے وہ مختلف مواقع پر اسی دعوے کو دہراتے رہے ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے یہ بیانات محض خود ستائشی ہیں، جبکہ وزیراعظم مودی ان پر غیر ضروری تعریفیں نچھاور کرتے ہیں۔

Published: undefined

جے رام رمیش کے مطابق، ’’وزیراعظم کو عوام کے سامنے صاف کہنا چاہیے کہ آیا ہندوستان نے اپنی کارروائی کسی بیرونی دباؤ میں روک دی تھی یا نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے اختتام کے پیچھے اصل وجوہات کیا تھیں۔

کانگریس کے بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا امریکہ نے واقعی اس آپریشن کے دوران مداخلت کی تھی یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined