قومی خبریں

ٹرمپ کا صدر بننا امریکی جمہوریت کے لیے خطرہ: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ملک میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں جمہوریت کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی

جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ملک میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں جمہوریت کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

بائیڈن نے لاس اینجلس میں ایک استقبالیہ میں کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ امریکی جمہوریت کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ لفظی طور پر، سب کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔ مجھے واضح کر دوں، ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے لیے کئی خطرات پیدا کرتے ہیں، انتخاب کے حق سے لیکر شہری حقوق سے لے کر ووٹنگ کے حقوق سے لے کر دنیا میں امریکہ کی پوزیشن تک لیکن ٹرمپ نے سب سے بڑا خطرہ ہماری جمہوریت کے لیے پیدا کیا ہے، کیونکہ اگر ہم اسے کھو دیتے ہیں تو ہم سب کچھ کھو دیتے ہیں۔

Published: undefined

بائیڈن نے ہفتے کے شروع میں میساچوسٹس میں بوسٹن کے ایک استقبالیہ میں کہا تھا کہ اگر ٹرمپ نے دوبارہ مہم چلانے کا فیصلہ نہیں کیا تو انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

'دی وال اسٹریٹ' جرنل نے گزشتہ روز ایک سروے شائع کیا، جس کے مطابق 53 فیصد امریکی ووٹروں نے کہا کہ بائیڈن کی پالیسیوں نے انہیں ذاتی طور پر نقصان پہنچایا ہے، جب کہ 49 فیصد نے اشارہ کیا کہ ٹرمپ کے ایجنڈے نے انکے دوراقتدار میں ان کی مدد کی تھی۔

Published: undefined

امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر 2024 کو ہونے والے ہیں۔ ٹرمپ نے نومبر 2022 میں اعلان کیا تھا کہ وہ صدارتی دوڑ میں شامل ہو رہے ہیں۔ کئی سروے میں سابق صدرنے ، جو ریپبلکن پرائمری ریس پر غلبہ رکھتے ہیں، بائیڈن پر معمولی برتری بنا رکھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined