قومی خبریں

ٹرک ڈرائیور موٹر وہیکل ایکٹ کے خلاف نہیں بلکہ ’ہٹ اینڈ رن‘ اصولوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں: وزارت ٹرانسپورٹ

ملک کی مختلف ریاستوں میں جاری ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے درمیان حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ ہڑتال موٹر وہیکل ایکٹ کے خلاف نہیں، ‘بھارتیہ نیائے سنہتا قانون‘ کے ’ہٹ اینڈ رن‘ اصولوں کے خلاف جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: ملک کی مختلف ریاستوں میں جاری ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے درمیان حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ ہڑتال موٹر وہیکل ایکٹ کے خلاف نہیں کی جا رہی بلکہ پارلیمنٹ میں منظور شدہ ‘بھارتیہ نیائے سنہتا قانون‘ کے ’ہٹ اینڈ رن‘ سے متعلق اصولوں کے خلاف جا رہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور احتجاج کر رہی ہے۔ دریں اثنا، ڈرائیوروں کے ذریعے آگزنی کئے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان کا احتجاج 'ہٹ اینڈ رن' کے نئے قوانین کے خلاف ہے، جس میں سخت سزا کا انتظام ہے۔ کچھ میڈیا پلیٹ فارمز نے 'ہٹ اینڈ رن' کے قوانین کو 'موٹر وہیکل ایکٹ' کے حصے کے طور پر بیان کیا ہے۔ تاہم اب وزارت ٹرانسپورٹ نے اس پر وضاحت دی ہے۔

Published: undefined

وزارت ٹرانسپورٹ نے منگل (2 جنوری) کو کہا، ’’کچھ میڈیا پلیٹ فارمز پر موجودہ ٹرک ہڑتال کو موٹر وہیکل ایکٹ سے جوڑا جا رہا ہے لیکن یہ غلط ہے۔ اس کا تعلق پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے نئے قانون سے ہے، وہیکل ایکٹ سے نہیں۔ حال ہی میں پارلیمنٹ نے بھارتیہ نیائے سنہتا قانون (انڈین جوڈیشل کوڈ ایکٹ) پاس کیا ہے، جس میں 'ہٹ اینڈ رن' کے حوالے سے سخت دفعات موجود ہیں۔ ٹرک ڈرائیوروں نے صرف ان دفعات کے حوالے سے مظاہرہ کیا ہے۔ یہ قانون ابھی تک نافذ نہیں ہوا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined