قومی خبریں

ٹی آر ایس بی جے پی کی ’بی‘ ٹیم اور اویسی ’سی‘ ٹیم: راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وعدہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پر قبائلیوں کو ان کی آبادی کے لحاظ سے ریزرویشن فراہم کئے جائیں گے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / <a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCIndia تلنگانہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے راہل گاندھی

حیدرآباد: کانگریس صدر راہل گاندھی نے وعدہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پر قبائلیوں کو ان کی آبادی کے لحاظ سے ریزرویشن فراہم کئے جائیں گے۔

راہل گاندھی نے ریاست کے تانڈور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت، تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں سرگرمی سے رول ادا کرنے والے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بھی مساعی کرے گی۔ ساتھ ہی ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ تین ہزار روپئے بے روزگاری الاونس فراہم کیا جائے گا۔

Published: 03 Dec 2018, 6:09 PM IST

انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا اور کہا کہ ان انتخابات میں بی ٹیم کو کانگریس شکست دے گی جبکہ 2019 کے انتخابات میں اے ٹیم بی جے پی کو شکست دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ چاہتے ہیں کہ مودی ہی ملک کے وزیراعظم کے طور پر برقرار رہیں جنہوں نے ہر لحاظ سے مودی کی حمایت کی تھی چاہے وہ نوٹ بندی، صدرجمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات، جی ایس ٹی ہی کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراؤ نے اپنے انتخابی جلسوں میں مودی کی کبھی بھی مذمت نہیں کی۔

Published: 03 Dec 2018, 6:09 PM IST

انہوں نے کہا کہ کانگریس، مجلس کو بھی شکست دے گی کیونکہ مجلس، کے سی آر کے ساتھ ہے۔ مجلس، ٹی آرایس کے ہر قدم کی حمایت کر رہی ہے جس نے مہاراشٹرا میں اپنے امیدوار کھڑے کر کے بی جے پی کی مدد کی تھی تاکہ کانگریس کو شکست دی جاسکے۔

Published: 03 Dec 2018, 6:09 PM IST

انہوں نے کہا کہ مودی اور بی جے پی سے ملک کو خطرہ ہے جو ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت ہر منڈل میں ایک 30 بستروں والا اسپتال قائم کرے گی، پانچ لاکھ روپئے تک مفت علاج کی سہولت پہنچائے گی۔ 20فیصد بجٹ تعلیم کے لئے الاٹ کیا جائے گا۔خاتون تاجروں کو کانگریس حکومت پانچ لاکھ روپئے تک کی رقم فراہم کرے گی۔

Published: 03 Dec 2018, 6:09 PM IST

انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراؤ نے عوام کی رقومات کو بڑے تاجروں کے حوالے کیا تاہم کانگریس حکومت تعلیمی اداروں، اسپتالوں کے قیام کے لئے عوام کی رقومات کو صرف کرے گی۔ ریاست میں سیلف ہیلپ گروپس کو مستحکم کیاجائے گا اور ایسے ہر گروپ کو ایک لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ ساتھ ہی کسانوں کے دو لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات یکمشت کانگریس حکومت معاف کرے گی۔ کسانوں کو ان کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت فراہم کی جائے گی۔

Published: 03 Dec 2018, 6:09 PM IST

انہوں نے کہا کہ کے چندرشیکھرراؤ نے امیر افراد کو فائدہ پہنچایا تاہم کانگریس کی حکومت غریبوں کے لئے کام کرے گی۔ تلنگانہ کا خواب جو یہاں کے عوام نے دیکھا تھا اس خواب کو کے چندرشیکھرراؤ نے پورا نہیں کیا۔ یہاں کے عوام نے بہتر اور تابناک مستقبل کا خواب دیکھا تھا۔ راؤ نے دلتوں کو فی کس تین ایکڑ اراضی دینے، کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا ان وعدوں پر مناسب طور پر عمل نہیں کیا گیا۔

Published: 03 Dec 2018, 6:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Dec 2018, 6:09 PM IST