قومی خبریں

طلاقِ ثلاثہ بل کو صدر جمہوریہ سے بھی مل گئی منظوری، بن گیا قانون

لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے پاس ہونے کے بعد ایک بار میں تین طلاق دینے سے متعلق بل کو صدر جمہوریہ نے بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔ اب اس بل نے قانون کی شکل لے لی ہے اور 19 ستمبر سے یہ نافذ العمل ہوگا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے تین طلاق بل کو منظوری دے دی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس کرانے کے بعد اسے مودی حکومت نے صدر جمہوریہ کے پاس منظوری کے لیے بھیج دیا تھا۔ واضح رہے کہ طلاق ثلاثہ بل پارلیمنٹ کے دیوانوں ایوانوں سے پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔ مودی حکومت نے اس بل کو 25 جولائی کو لوک سبھا میں اور 30 جولائی کو راجیہ سبھا میں پاس کروایا تھا۔

Published: 01 Aug 2019, 9:09 AM IST

راجیہ سبھا میں بل کی حمایت میں 99 جب کہ مخالفت میں 84 ووٹ پڑے تھے۔ اس سے قبل اپوزیشن کے ذریعہ بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن یہ مطالبہ بھی ایوان میں گر گیا تھا۔ ووٹنگ کے دوران بل کو سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کے حق میں 84 جب کہ مخالفت میں 100 ووٹ پڑے تھے۔

Published: 01 Aug 2019, 9:09 AM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے منظوری ملنے کے ساتھ ہی اس قانون نے اب تین طلاق کو لے کر 21 فروری کو جاری کیے گئے موجودہ آرڈیننس کی جگہ لے لی ہے۔ بل کے قانون بننے کے بعد یعنی 19 ستمبر 2018 کے بعد جتنے بھی معاملے میں تین طلاق سے متعلق آئے ہیں، ان سبھی کا نمٹارا اسی قانون کے تحت کیا جائے گا۔

Published: 01 Aug 2019, 9:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Aug 2019, 9:09 AM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز