قومی خبریں

کاس گنج: الطاف کی موت پر مایاوتی کا بیان ’پولیس حراست میں ایک اور نوجوان کی موت تکلیف دہ اور شرمناک‘

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش کے کاس گنج میں پولیس حراست میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش کے کاس گنج میں پولیس حراست میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا ’’کاس گنج میں پولیس کی حراست میں ایک اور نوجوان کی موت انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ حکومت واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کر کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے اور متاثرہ خاندان کی مدد بھی کرے۔

Published: undefined

پولیس حراست میں موت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ یوپی حکومت دن بہ دن حراست میں موت کو روکنے اور پولیس کو عوام کا محافظ بنانے میں ناکام ہو رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کاس گنج میں ایک نوجوان الطاف احمد کی پولیس کی طرف سے پوچھ گچھ کے لیے گرفتاری کے بعد حراست میں مشتبہ حالات میں اس کی موت کے معاملے نے سیاسی طول پکڑ لیا ہے۔ پولیس اسے خودکشی کا معاملہ قرار دے رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined