
سیپٹک ٹینک علامتی تصویر/ نیوز کلک
چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں منگل کی شام ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ یہاں کے نجی اسپتال میں سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران مبینہ طور پر زہریلی گیس سے 3 مزدوروں کی موت ہوگئی۔ اطلاع پاکر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ واردات کے سبب شہریوں نے اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
پولیس افسران نے بتایا کہ یہ واقعہ شام دیر گئے پچپیڑی ناکہ علاقے کے رام کرشنا کیئر اسپتال میں پیش آیا۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اگر کسی کی لاپرواہی پائی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزدوروں کے اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے۔ غمزدہ خاندان نے انصاف کلا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق رام کرشنا اسپتال میں مزدور سیپٹک ٹینک کی صفائی کر رہے تھے کہ اچانک ٹینک سے نکلی گیس سے مزدوروں کی سانسیں گھٹنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے تینوں بے ہوش ہوکرگرپڑے اورکچھ دیر بعد ہیں انہپوں نے دم توڑ دیا۔ اس واردات سے پورے اسپتال میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کافی کوشش کے بعد تینوں مزدوروں کی لاشیں باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
Published: undefined
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مزدوروں کی موت سیپٹک ٹینک میں زہریلی گیس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور معاملے میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
وہیں اس واردات سے اسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، کیونکہ سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا، جس سے مزدوروں کی موت ہو گئی۔ متوفیوں کے لواحقین نے قصوارواروں کے خلاف کارروائی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined