کئی ریاستوں میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں لگاتار مل رہی ہیں، اس درمیان دنیا بھر میں مشہور تاریخی سیاحتی مقام تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی نے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ شر پسند عناصر نے یہ دھمکی ٹورزم ڈپارٹمنٹ کے آفیشیل ای میل پر دی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل موصول ہوتے ہی تاج محل کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
آگرہ پولیس نے اس سلسلے میں سرگرمی دکھاتے ہوئے ای میل بھیجنے والے کی شناخت شروع کر دی ہے۔ تاج محل کی سیکورٹی کے لیے ایک طرف باہری علاقہ میں آگرہ پولیس اور تاج محل کے اندر سی آئی ایس ایف نے سخت چیکنگ شروع کر دی ہے۔ اس کے لیے ڈاگ اسکواڈ اور بم اسکواڈ کی ٹیم کو بھی بلایا گیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق محکمہ سیاھت کے آفیشیل ای میل پر یہ دھمکی ملی ہے۔ اس ای میل میں لکھا گیا ہے کہ تاج محل کے اندر بم نصب کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بم کو پھٹنے سے روک سکو تو روک لو۔ ای میل موصول ہوتے ہی محکمہ سیاحت کے ملازمین نے اعلیٰ افسران کو مطلع کیا۔ اس کے بعد آناً فاناً میں معاملے کی جانکاری مقامی پولیس، سی آئی ایس ایف اور محکمہ آثار قدیمہ کے افسران کو دی گئی۔
Published: undefined
خبر ملتے ہی سبھی محکموں میں افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا۔ آناً فاناً میں موقع پر پہنچے سبھی محکموں کے افسران نے مشترکہ جانچ شروع کر دی۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم اسکواڈ کی ٹیم کو بلا کر تاج محل کے اندر اور باہر سخت جانچ کرائی گئی۔ کچھ مقام پر اندیشہ کی صورت میں زمین کی کھدائی کر بم کی تلاش بھی کی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال تاج محل احاطہ میں بم ہونے کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ اس کے باوجود پولیس اور دیگر متعلقہ ٹیمیں اس دھمکی کو سنجیدگی سے لے کر معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined