قومی خبریں

کسان کرتہ اتار کر ضلع انتظامیہ کو اپنی پریشانیاں سنانے پہنچے

کسان لیڈر نے کہا کہ ہمارے مسائل کے حل کے لیے اگر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا تو ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے اس ضمن میں کرتہ تو آج اتار ہی چکے ہیں، کل پائجامہ اتار کر اپنے مطالبات لے کر پھر آئیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جھانسی: اترپردیش کے ضلع جھانسی میں اپنے مختلف مطالبات کے سلسلے میں ہڑتال کر رہے کسانوں نے پیر کو کپڑا اتارو مہم کی شروعات کرتے ہوئے پہلے دن بغیر کرتہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا گھیراؤ کیا۔

نیتا بندیل کھنڈ کسان پنچایت کے صدر گوری شنکر بدووا کی قیادت میں تقریباً 150 کسان کچہری چوراہے کے سامنے گاندھی پارک میں واقع دھرنا استھل سے مارچ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے۔ کسان لیڈر نے کہا تھا کہ گذشتہ 13 دنوں سے وہ دھرنے پر بیٹھے ہیں مگر ضلع انتظامیہ کو ان کی کوئی پرواہ نہیں ہے اس لئے اب وہ ہر دن اپنے جسم سے ایک کپڑا اتار کر ضلع انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات دہرائیں گے۔

Published: undefined

دفتر سے باہر ہی سٹی مجسٹریٹ نے احتجاج کر رہے کسانوں سے ملاقات کی اور کسانوں سے میمورنڈم لیا۔ سٹی مجسٹریٹ نے کسانوں کو متعلقہ محکمہ کے افسران کو بلا کر ان سے بات کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد کسان احتجاج کرنے کے مقام پر لوٹ آئے۔

Published: undefined

بدوا نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے جائز مطالبات پر بھی سرکار اور انتظامیہ خاموش ہے۔ انتظامیہ کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں اتنی لاپرواہ ہے کہ دفتر میں ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شیو سہائے اوستھی ہماری پریشانیاں جاننے کے لئے باہر تک نہیں نکلے، لیکن ہم سٹی مجسٹریٹ کو ہی میمورنڈم دے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’آج ہم کرتہ اتار کر ان کے پاس آئے تھے۔ ایسا نہیں ہے کہ حکومت یا انتظامیہ کو ہماری پریشانیوں کا علم نہیں ہے بلکہ وہ سب جانتے ہوئے بھی خاموش ہیں جو مزید پریشانی کا باعث ہے۔ ہمارا کوئی ایسا مطالبہ نہیں ہے جس کے بارے میں انتظامیہ کو نہیں معلوم ہے لیکن جن کی غلط پالیسوں کی وجہ سے کسان مسائل سے دوچار ہیں تو وہ ہمارے سامنے کس منھ سے آئیں گے۔ وہ سب جانتے ہیں غلطی کہاں ہے لیکن ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ہیں اور انتظامیہ اور حکومت کی اس ہٹ دھرمی نے ہی ہمیں بھی سخت اقدام کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

Published: undefined

کسان لیڈر نے کہا کہ ہمارے مسائل کے حل کے لیے اگر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا تو ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے اس ضمن میں کرتہ تو آج اتار ہی چکے ہیں اور کل پائجامہ اتار کر اپنے مطالبات لے کر پھر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات پورا کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا یا جاتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined