مغربی بنگال میں ضلع نادیہ کے ہنسكھالی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ستیہ جیت وشواس کا ہفتہ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وشواس پھولباری میں اپنی رہائش گاہ کے نزدیک سرسوتی پوجا تقریب میں شامل ہو رہے تھے۔ واقعہ کے بعد انہیں سنگین حالت میں قریبی شكتی نگر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اس معاملہ میں پولس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ہنسکھالی پولس اسٹیشن کے انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا حکم دے دیا گیا تھا۔ خبروں کے مطابق ایف آئی آر میں بی جے پی رہنما مکل رائے کا نام بھی شامل ہے۔
Published: undefined
پولس کے مطابق نادیہ کے پھولباری میں ایک سرسوتی پوجا کی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے ستیہ جیت وشواس کو بندوق برداروں نے اس وقت گولی ماری جب وہ اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ستیہ جیت نے حال ہی میں شادی کی تھی۔
Published: undefined
ترنمول کانگریس کی طرف سے رکن اسمبلی کے قتل پر سخت رد عل ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قتل کے لئے بی جی پی کو ذمہ قرار دیا تھا۔ پارٹی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’بی جے پی نے علاقہ میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی اور اب یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔‘‘
ایک دیگر ٹوئٹ میں ترنمول کانگریس نے کہا، ’’جنہوں نے رکن اسمبلی کا قتل کیا ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ جو اس قتل کے لئے ذمہ دار ہیں انہیں سزا ضرور ملے گی۔ اس قتل کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ علاقہ میں دہشت پھیلانے والے کچھ لوگ ہیں جنہوں نے رکن اسمبلی کا قتل کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز