
ابھیشیک بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے انتخابی مہم اپنے شباب پر پہنچ گئی ہے۔ اس سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے الزام تراشیوں کا دوربھی جاری ہے۔ اسی دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار پھرمغربی بنگال میں دراندازی کا معاملہ اٹھاکر اس کے لیے ممتا حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وہیں ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا ایم پی ابھیشیک بنرجی نے امت شاہ کو سخت نشانہ بنایا ہے۔ انہوں بنگلہ دیش سے دراندازی پر شاہ کے تبصروں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کا بھی ذکر کیا۔
Published: undefined
ابھیشیک بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ واضح کریں کہ کیا بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کو درانداز کہا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ابھیشیک بنرجی نے پہلگام اور نئی دہلی میں گزشتہ سال ہوئے دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں ناکام رہنے میں وزارت داخلہ کے کردار پر بھی سنگین سوال اٹھائے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو لے کر ریاست میں جاری سیاسی سرگرمیوں کے درمیان ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی نے جمعہ کو کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے یہ واضح کرنے کا مطالبہ کیا کہ کیا شیخ حسینہ کو درانداز کہا جانا چاہئے جنہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیرقیادت مرکزی حکومت نے پناہ دی ہے۔
Published: undefined
دراندازوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور انہیں کونے کونے سے تلاش کرنے کے امت شاہ کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا کہ مرکزی وزیر داخلہ بار بار ایک ہی بات کو دہرا رہے ہیں اور اس معاملے پرغلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم دراندازی کی بات کریں تو بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی صورتحال پر کیا کہا جائے گا، جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہندوستان میں رہ رہی ہیں؟ کیا وہ بنگلہ دیشی درانداز ہیں؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined