قومی خبریں

پریشان حال غریبوں اور مزدوروں کی ہر ممکن مدد کی جائے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ یہ وقت اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر ملک کے فلاح کے لئے اس عالمی وبا سے لڑنے کا ہے

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

لکھنؤ: پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نام ایک خط لکھ کر کہا کہ یہ وقت اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر ملک کے فلاح کے لئے اس عالمی وبا سے لڑنے کا وقت ہے۔ دریں اثنا انہوں نے کہا کہ غریبوں اور دیہاڑی مزدوریوں کی مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر لوگوں کے لئے اسکول اور کالجوں کو کھولا جائے اور ان کی مدد کی جائے۔

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’ہماری پارٹی اس وقت حکومت کا تعاون کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ میں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو کورونا کے تعلق سے بیدار کریں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں۔‘‘

Published: 27 Mar 2020, 9:11 PM IST

پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’’دہلی سرحد پر سانحہ کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پیدال اپنے گھروں کی طرف نکل پڑے ہیں۔ کوئی ذریعہ نہیں، کھانا نہیں۔ کورونا کی دہشت، بیروزگاری اور بھوک کا خوف ان کے پیروں کو گھر-گاؤں کی طرف دھکیل رہا ہے۔ میں حکومت سے درخواست کرتی ہوں۔ برائے کرم ان کی مدد کیجئے۔‘‘

احمد پٹیل نے لکھا، ’’کانگریس صدر نے بھی وزیر اعظم سے درخواست کی ہے اور مرکز سے کہا ہے کہ جو لوگ راستہ میں پھنس گئے ان کی مدد کے لئے اتھارٹی کو ہدایات دی جائیں۔ ہمیں امید ہے کہ مرکز کی طرف سے مجبور اور درماندہ افراد کی مدد کی جائے گی۔‘‘

Published: 27 Mar 2020, 9:11 PM IST

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام لکھے اپنے خط میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے میڈیکل شعبے میں جہاں ایمرجنسی جیسےحالات پید ہوگئے ہیں تو وہیں دوسری جانب کئی دنوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی روزی روٹی پر بھی خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔اوراس کا سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہے۔

Published: 27 Mar 2020, 9:11 PM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو متعدد تجاویز پیش کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے لکھا ہےکہ اس عالمی وبا نے دیہاڑی مزدوروں، ٹھیلے پٹری والوں،تعمیرائی کام کرنے والوں بے سہارا افراد،بیواوں، معذورین کی زندگی میں طوفان سے لا دیا ہے۔ لہذا اس ضمن میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ راحت رسانی کا فائدہ حقیقی مستحقین تک پہنچے اس کو یقینی بنایا جائے۔

Published: 27 Mar 2020, 9:11 PM IST

بحران کی اس گھڑی میں کانگریس کے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ واڈرانے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی حکومت کا تعاون کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔کانگریس پارٹی کی اترپردیش کا انچارج ہونے کی وجہ سے میں نے پہلے ہی اپنے کارکنان و ذمہ داران کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے بارے میں بیداری مہم چلانے اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کئے جارہے اقدامات میں اپنا ہر ممکن تعاون پیش کریں۔

Published: 27 Mar 2020, 9:11 PM IST

اپنے خط میں پرینکا نے متعدد دیگر تجاوزیرکے ساتھ لکھا ہے کہ اس مہلک وبا سے نپٹنے کے لئے کانگریس کا ایک ایک کارکن اترپردیش کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اورہماری جانب سے انتظامیہ کو مکمل تعاون ملےگا۔ کانگریس کے کارکنان سبھی وقوانین کی پابندی کرتے ہوئے اس مصیبت کی گھڑی میں اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔ہم نے ہر ضلع میں والنٹرٹیم اور ہیلپ لائن تیار کیا ہے جو عوام کی مدد کے لئے موجود ہیں۔

Published: 27 Mar 2020, 9:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Mar 2020, 9:11 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز