
دہلی اور این سی آر میں موسم نے اچانک کروٹ لی اور کئی مقامات پر دھول بھری آندھی کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آندھی، طوفان اور بارش کا الرٹ جاری کر دیا تھا۔
تیز ہواؤں کے بیچ دہلی میں متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں، متعدد مقامات پر لوگوں نے درخت گر جانے کی اطلاعات پولس کی دی ہیں۔ ادھر نوئیڈا میں کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے اکھڑ جانے کی بی اطلاعات ہیں۔
آندھی طوفان کے سبب دہلی ایئرپورٹ پر پروازیں کچھ دیر کے لئے روک دی گئیں۔ خراب موسم کے پیش نظر اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی 10 پروازوں کے روٹ تبدیل کر دئے گئے ہیں۔
دہلی کے آئی پی ایکسٹینشن میں جس وقت تیز ہوائیں چل رہی تھیں لوگ سہم گئے اور اپنے اپنے گھروں کی طرف دوڑنے لگے۔ ہواؤں کے زور سے پیڑ بے بےقابو ہو گئے اور چاروں طرف سے چیخ و پکار سنائی دینے لیگ۔ دیکھیں ویڈیو۔
دہلی کے آئی پی ایکسٹینشن میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ایک تقریب بھی آندھی طوفان سے متاثر ہو گئی۔ تیز ہواؤں کے سبب پروگرام میں لگائے گئے شامیانے اکھڑ گئے۔
دہلی این سی آر میں آندھی طوفان کی وجہ سے نوئیڈا-دوارکا کے بیچ میٹرو خدمات کو 30 منٹ تک رود دیا گیا۔ بعد ازاں خدمات کو شروع کر دیا گیا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 May 2018, 6:22 PM IST