قومی خبریں

لکھنؤ-کانپور ایکسپریس وے بنانے والی کمپنی ’پی این سی انفراٹیک‘ پر لگی 3 سال کی پابندی

لکھنؤ-کانپور ایکسپریس کے افتتاح کے کچھ ہی وقت بعد سڑک کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا تھا۔ کئی مقامات پر سڑک کی اوپری سطح کھسکنے اور بڑے بڑے شگاف پڑنے کی شکایتیں سامنے آ رہی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

لکھنؤ-کانپور ایکسپریس وے بنانے میں لاپروائی اور خراب معیار کا انکشاف ہونے کے بعد ’نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا‘ (این ایچ اے آئی) نے سخت قدم اٹھایا ہے۔اس نے ایکسپریس وے بنانے والی کمپنی ’پی این سی انفراٹیک‘ کو ’نان پرفارمر‘ قرار دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کو 3 سال کے لیے این ایچ اے آئی کے تمام پروجیکٹس سے ڈیبار (ممنوع) کر دیا گیا ہے۔ این ایچ اے آئی نے ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔