قومی خبریں

دہلی میں سڑک حادثہ، تین افراد جاں بحق، پانچ زخمی

پولیس کے مطابق کار میں سوار 7 افراد مشرقی دہلی کے کڑکڑڈوما علاقے سے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

دہلی کے وکاس مارگ علاقے میں سڑک حادثے میں دو نوعمر لڑکیوں اور ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی، جبکہ 5 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں قریب ایک بجے کے قریب فون آیا کہ ایک کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ہم فوراً وہاں پہنچے اور دیکھا کہ ایک تباہ شدہ موٹرسائیکل اور ویگن آر کار الٹی پڑی ہوئی تھی۔ ساتھ ہی دیکھا کہ موٹر سائیکل سوار کو اسپتال لے جایا گیا اور 7 افراد کو فوری طور پر کار سے باہر نکالا گیا۔ ان سبھی کو ہیڈگیوار اسپتال لے جایا گیا، جہاں جیوتی (17) اور بھارتی (19) کی موت واقع ہوگئی۔

Published: undefined

جبکہ موٹر سائیکل سوار کو جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ باقی زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کار میں سوار 7 افراد مشرقی دہلی کے کڑکڑڈوما کے علاقے سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے۔ اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 279، 337، 304 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined