قومی خبریں

تین کورونا پازیٹو مریض ملے جونپور میں، لیکن علاج وارانسی میں

ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار کا کہنا ہے کہ اس ڈویژن کے جن اضلاع میں کورونا کے مریض ملیں گے انہیں وارانسی اسپتال میں رکھا جائے گا۔ وہاں جگہ بھر جانے کے بعد مریض جونپور کے اسپتال میں رکھے جائیں گے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

جونپور: اتر پردیش میں جونپور کے تینوں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو علاج کے لیے وارانسی بھیج دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ حکومت کی طرف سے لئے گئے فیصلے کے مطابق ضلع کے تینوں کورونا متاثرین کو جمعرات کی شام علاج کیلئے وارانسی بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت کے فیصلے کے مطابق اس ڈویژن کے جن اضلاع میں کورونا کے مریض ملیں گے انہیں وارانسی کے اسپتال میں رکھا جائے گا۔ جب وہاں جگہ بھر جائے گی اس کے بعد مریض جونپور کے اسپتال میں رکھے جائیں گے۔

Published: undefined

دنیش کمار سنگھ نے کہا کہ ایک بنگلہ دیشی اسمعیل حسین جس کی عمر تقریبا 21 سال، دوسرا رانچی کا رہنے والا ہے اس کی عمر تقریباً 68 سال ہے۔ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ دونوں کو ضلع اسپتال میں داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا تھا۔ ایک اور پازیٹیو مریض بدلاپور علاقے کے دیوریا گاؤں رہائشی ہے۔ تینوں کو جمعرات کی شام ضلع اسپتال سے بی ایچ یو وارانسی بھیج دیا گیا ہے۔ ضلع میں ملے تینوں کورونا پازیٹیو کا علاج وارانسی میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 23 مارچ کو شہر کوتوالی علاقے کے فروسےپور کا 30 سالہ نوجوان سعودی عرب سے آیا، اس میں کورونا انفیکشن تھا، اس کا علاج وارانسی میں کیا گیا تھا۔ وہ اب ٹھیک ہو کر اپنے گھر آ گیا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ بنائے رکھیں۔ اس کے علاوہ بچاؤ کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ تمام لوگ اس پر عمل کریں تاکہ انفیکشن ایک شخص سے دوسرے شخص میں نہ پھیل سکے۔ انھوں نے کہا کہ لاك ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں۔ گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، کسی دوسرے کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی کوئی آپ کے رابطے میں آئے۔ وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں، سینیٹائز کرتے رہیں۔ اس بات پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ایسا کرکے ہم انفیکشن کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined