قومی خبریں

مغربی بنگال میں نویں سے بارہویں جماعت تک ٹیچروں کی ہزاروں آسامیاں خالی

حکومت کو نویں دسویں اور گیارہویں بارہویں کے لئے بھرتی کا عمل فوری طور پر شروع کرنا چاہئے اس وقت کل 14ہزار سیٹیں خالی ہیں۔

فائل تصویر بشکریہ نیوز کلک
فائل تصویر بشکریہ نیوز کلک 

مغربی بنگال اساتذہ امیدوار ایسوسی ایشن کے امیدواروں نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بنگال میں نویں سے بارہویں جماعت تک ہزاروں آسامیاں خالی ہیں۔ایسوسی ایشن نے اسکول سروس کمیشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

اگست سے بھرتی شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی ایڈ پاس امیدواروں نے کہا ہے کہ دسمبر تک بحالی کا عمل مکمل نہیں ہوگا تو زور دار تحریک چلائی جائے گی۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ نویں سے بارہویں تک اساتذہ کی بھرتی کیلئے سال بھرپہلے اشتہار دیا گیا تھا۔امیدواروں کا کہنا ہے کہ اس وقت عدالتی کارروائی پیچیدگی کا شکار ہے اس لئے ریاستی حکومت کو نویں دسویں اور گیارہویں بارہویں کلاس کے لئےاساتذہ کی بھرتی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جاناچاہئے۔ امیدواروں نے تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں اسکول ڈسٹرکٹ انسپکٹرز کو ڈیپوٹیشن جمع کروانے کا عمل شروع کیا ہے۔

Published: undefined

کمیشن ذرائع نے بتایا کہ اسکول سروس کمیشن نے کلکتہ ہائی کورٹ سے اس معاملے میں جلد سے جلد سماعت مکمل کرنے کی کی اپیل کی ہے۔ مغربی بنگال اساتذہ ایسوسی ایشن کے کنوینر راکیش دت نے کہا کہ ’بی ایڈ‘ کرچکے بہت سارے امیدوار بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نویں دسویں اور گیارہویں بارہویں کے لئے بھرتی کا عمل فوری طور پر شروع کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کلکتہ اور دیگر اضلاع میں بحالی کیلئے بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔سیکڑوں ایسے بی ایڈ پاس ہیں جو نوکری کا انتظار کررہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ضلع سطح پر اسکول انسپکٹروں کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نویں دسویں اور گیارہویں بارہویں میں اساتذہ کی بھرتی کا نوٹس رواں سال اگست تک جاری کیا جائے۔

Published: undefined

گزٹ کو تبدیل کیا جائے اور ٹسٹ میں صرف متعلقہ موضوع پر سوالات کئے جائیں۔ تمام اپ ڈیٹس کو خالی جگہ میں پْر کرنا ضروری ہے۔اساتذہ کی بحالی کا عمل اس سال دسمبر تک مکمل ہونا چاہئے۔انٹرویو لینے والے پینل کا اعلان پہلے کیا جانا چاہیے۔ اس کیلئے امتحان میں شفافیت برتنے کے لئے متبادل انتظام کئے جائیں۔ اساتذہ کی تقرری کا عمل ہر سال اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ کرنا ہے۔اس وقت اپرپرائمری اور ہائر سیکنڈری میں کل 14ہزار سیٹیں خالی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز