قومی خبریں

’یہ این ڈی اے اور بادل صاحب کے خوابوں کا این ڈی اے نہیں‘ ہرسمرت کور کا بیان

ہرسمرت کور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی نے جس این ڈی اے ’اتحاد‘ کا تصور کیا تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چنڈی گڑھ: زرعی ترمیمی بل پر بی جے پی کے ساتھ عدم اتفاق کے تناظر میں شرومنی اکالی دل کی طرف سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ساتھ اپنے تعلقات توڑ لیے جانے کے بعد مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ ہرسمرت کور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی نے جس این ڈی اے ’اتحاد‘ کا تصور کیا تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بی جے پی کے سب سے پرانی حلیف پارٹیوں میں سے ایک شرومنی اکالی دل کافی طویل عرصے سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے تینوں زراعتی ترمیمی بل کی مخالفت کر رہی ہے۔ ہرسمرت کور پہلے ہی زرعی بلوں کی مخالفت میں اپنا عہدہ وزارت چھوڑ چکی ہیں، جبکہ گزشتہ روز اکالی دل کی طرف سے این ڈی اے سے ناطہ توڑنے کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

Published: undefined

انہوں ٹوئٹ کیا، ’’اگر 3 کروڑ پنجابیوں کو درد اور احتجاجی مظاہرہ حکومت ہند کے سخت رُخ کو تبدیل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو یہ باجپئی جی اور بادل صاحب کے تصور کا این ڈی اے نہیں ہے۔ ایک اتحاد اپنے سب سے پرنے اتحادی کے لئے کان بہرے کر دیتا ہے اور پورے ملک کو کھلانے والوں کی اپیل پر آنکھیں بند کر لینا پنجاب کے مفاد میں نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

ہرسمرت کور کا یہ تبصرہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وزارت سے ان کے مستعفی ہونے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد آیا ہے۔ بی جے پی حکومت کے زرعی بلوں کی حمایت کرنے پر ان کی پارٹی کو کسانوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب ان بلوں کو قانون بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں بحث ہوئی تو ہرسمرت کور بھی وہاں موجود تھیں۔ مرکزی کابینہ سے بل منظور ہونے کے بعد ہرسمرت کورت نے استعفی پیش کر دیا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا، ’’میں پنجاب کے کسان بھائیوں، بہنوں اور بیٹوں کے ساتھ کھڑا رہنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں، شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے پارٹی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) پر کسانوں کی فصلوں کی خریداری کی گارنٹی سے انکار کرنے کی وجہ سے شرمنی اکالی دل نے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ "کوئی بھی اتحاد یا وزارت 'ان داتا' سے زیادہ اہم نہیں ہے۔ ہم پہلے دن سے ہی کسان اور کھیت کے مزدوروں کے ساتھ ہیں۔ اسی لئے ہم نے تینوں زراعتی ترمیمی بل کی مخالفت کی اور این ڈی اے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ اب ہم ان قوانین کو منسوخ کرانے کے لئے احتجاج کریں گے"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مرکزی فوڈ اینڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے زراعتی ترمیمی بل پر احتجاج درج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined