
شنکراچاریہ اویمکتیشورانند سرسوتی نے رام مندر میں عطیات کی رقم کی مبینہ چوری کے معاملے پر بیان دیا ہے۔ سوامی اویمکتیشورانند نے ’چمپت رائے‘ کا نام لے کر طنز کیا اور ان کے نام کے معنی بھی بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں تو بھومی پوجن کے وقت سے لے کر آج تک مسلسل چوری ہی ہو رہی ہے۔ ’چمپ‘ کا مطلب ہوتا ہے لے کر بھاگ جانا، ’چمپت‘ ہو گئے، لے کر بھاگ گئے۔
Published: undefined
اویمکتیشورانند نے کہا کہ چوری ہوئی ہے، یہ بات بھی وہیں سے سامنے آئی ہے۔ آج سے نہیں، شیلا پوجن کے وقت سے ہی چوری کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2-2 منٹ میں لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ کروڑوں روپے کے ہو جاتے تھے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’چمپ‘ ایک دھات ہے جس سے ’چمپت‘ لفظ بنا ہے اور اس کا مطلب ہی لے کر بھاگ جانا ہوتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ چمپت رائے شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری ہیں۔ رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے صدر کے جانشین مہنت کمل نین داس نے بھی اس معاملے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ کچھ نہیں کہیں گے، لیکن جو بھی معاملہ ہے اس کی غیر جانبدارانہ اور مکمل جانچ ہونی چاہیے اور جو بھی قصوروار ہو اسے سزا ملنی چاہیے۔
Published: undefined
کمل نین داس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس کبھی سائیکل پر چلنے کا بھی ٹھکانہ نہیں تھا، آج ان کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعلیٰ ایماندار ہیں اور اس معاملے میں ضرور کارروائی کریں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں اس معاملے کی جانچ ہو، کیونکہ اس سے بہت بدنامی ہو رہی ہے۔ انہوں نے عدالتی جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ رام مندر میں عقیدت مندوں کی جانب سے چڑھائے گئے کروڑوں روپے کے نذرانوں اور عطیات کا حساب کتاب شفاف نہیں ہے اور اس رقم کے غائب ہونے کے الزامات عائد کیے تھے۔ چمپت رائے نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام مالی لین دین مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں اور ان کا باقاعدہ آڈٹ بھی ہوتا ہے۔ تاہم ان کے اس بیان سے اپوزیشن مطمئن نظر نہیں آئی اور سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے کو لے کر متعدد سوالات اٹھائے گئے۔
Published: undefined