قومی خبریں

’یہ ناکامی کے ثبوت ہیں‘، پی ایم مودی کے ذریعہ سونا اور پٹرول-ڈیزل نہ خریدنے کی اپیل پر راہل گاندھی کی سخت تنقید

’’12 سال میں ملک کو اس مقام پر لا دیا ہے کہ عوام کو بتانا پڑ رہا ہے کیا خریدیں، کیا نہ خریدیں، کہاں جائیں، کہاں نہ جائیں۔ ہر بار ذمہ داری عوام پر ڈال دیتے ہیں تاکہ خود جوابدہی سے بچ نکلیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی

 

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایک سال تک سونا نہ خریدیں، اور پٹرول و ڈیزل کا استعمال بھی کم سے کم کریں۔ اس معاملہ میں لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پی ایم مودی کی ناکامی کے ثبوت ہیں۔ انھوں نے پی ایم مودی کی اپیل کو نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’مودی جی نے کل عوام سے قربانی طلب کی ہے... سونا مت خریدو، بیرون ملک مت جاؤ، پٹرول کم جلاؤ، کھاد اور کھانے کا تیل کم کرو، میٹرو میں چلو، گھر سے کام کرو۔ یہ پیغام نہیں، یہ ناکامی کے ثبوت ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم مودی کو ان کی کارگزاریوں کے لیے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہے، بلکہ ہندوستانی معیشت کو تباہ کرنے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’’12 سال میں ملک کو اس مقام پر لا دیا ہے کہ عوام کو بتانا پڑ رہا ہے کیا خریدیں، کیا نہ خریدیں، کہاں جائیں، کہاں نہ جائیں۔ ہر بار ذمہ داری عوام پر ڈال دیتے ہیں تاکہ خود جوابدہی سے بچ نکلیں۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’ملک چلانا اب کمپرومائزڈ پی ایم کے بس کی بات نہیں۔‘‘

Published: undefined

پی ایم مودی کی اپیل پر کانگریس نے بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ’ایکس‘ پر سخت الفاظ میں حملہ کیا ہے۔ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی نے ایک بار پھر اپنی ذمہ داری سے پلہ جھاڑ لیا ہے۔ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ آنے والا وقت مزید مشکل ہوگا۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’انتخاب کی وجہ سے مودی نے وقت رہتے ضروری قدم نہیں اٹھائے۔ اب انتخاب کے بعد ساری ذمہ داری عوام پر تھوپ کر خود مزے کر رہے ہیں۔‘‘ پارٹی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’پٹرول-ڈیزل مت خریدو، سونا مت خریدو، کھاد کا استعمال کم کرو، کھانے والے تیل کا استعمال کم کرو... سارا بوجھ عوام اٹھائے، یہ بس ’پرچار منتری‘ بنے یہاں وہاں گھومتے رہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے اپنی پوسٹ میں راہل گاندھی کی تنبیہ بھی یاد دلائی ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ ’’حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے پہلے ہی اس کی تنبیہ دی تھی، لیکن مودی نے اس کے بعد بھی تیاری نہیں کی۔ جب بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ جیسے ملک تیاریوں میں مصروف تھے، تب ہمارے راجہ بابو انتخاب-انتخاب کھیل رہے تھے۔‘‘ مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’یہ بحران مودی کی پیدا کردہ ہے، جیسے کووڈ کے وقت یہ سست پڑے رہے، اس بار بھی انھوں نے وہی کام کیا ہے۔ اب مودی کی اس لاپروائی کا خمیازہ ملک اور عوام کو بھگتنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined