قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں صبح سویرے بدلا موسم کا مزاج، کہیں ہوئی ہلکی بوندا باندی تو کہیں تیز بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پورے دن موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ بارش کے سبب راجدھانی اور این سی آر کے الگ الگ علاقوں میں ٹھنڈ کی دستک بھی محسوس کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بارش کا منظر، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>

بارش کا منظر، تصویر قومی آواز/ویپن

 

دہلی-این سی آر میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ قومی راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں کہیں ہلکی بوندا باندی ہو رہی ہے تو کہیں تیز بارش دیکھنے کو مل رہی ہے۔ موسم میں آئی اس تبدیلی کے درمیان محکمہ موسمیات نے دہلی کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پورے دن موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ بارش کے سبب راجدھانی اور این سی آر کے الگ الگ علاقوں میں ٹھنڈ کی دستک بھی محسوس کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف گردابی طوفان ’ارنب‘ نے بھی اڈیشہ کے ساتھ ساتھ کچھ دوسری ریاستوں میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ارنب کے اثر سے اڈیشہ کے رائے گڑا ضلع میں شدید بارش ہو رہی ہے، حالانکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بارش کی شدت میں پہلے کے مقابلہ کچھ کمی ضرور ہوئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے احتیاطاً سبھی محکموں کو الرٹ پر رکھا ہے۔ ضلع کلکٹر آشوتوش کلکرنی نے بتایا کہ ضلع میں امید سے کم بارش درج کی گئی ہے اور فی الحال کسی بڑے خطرے کا اندیشہ نہیں ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔