قومی خبریں

موسم کا مزاج پھر خراب، پہاڑ سے لے کر میدان تک بارش، برف باری اور کہرے کا قہر، بارش کی پیش گوئی

ہماچل میں چوٹیوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کلّو، لاہول اور چمبہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔ مانیکرن کے توش میں سبزی لے کر جا رہی جیپ پھسل کر برف پر گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی

<div class="paragraphs"><p> برف باری فائل فوٹو/ تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برف باری فائل فوٹو/ تصویر آئی اے این ایس

 

مغربی طلاطم کے فعال ہونے سے شمال مغرب میں موسم پھرخراب ہو گیا ہے۔ پیر کومغربی ہمالیائی علاقوں میں بالائی علاقوں پر ہلکی بارش اور برف باری ہوئی، جبکہ میدانی علاقوں میں بوندا باندی، ٹھنڈی ہواؤں اور کہرے کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہوا ہے لیکن سردلہر نے موسم کو مزید ٹھنڈا کر دیا ہے۔ منگل کو ان علاقوں میں بارش، برف باری اور سرد لہر کی صورتحال متوقع ہے، کچھ علاقوں میں 5 فروری تک شدید کہرے کا امکان ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح پنجاب، ہریانہ، مشرقی راجستھان، اور اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں شدید کہرا چھایا رہا، جس میں حد بصارت 50 میٹر سے بھی کم درج کی گئی۔ اتر پردیش میں سرساوا، آگرہ اور ہنڈن ہوائی اڈوں پر حد بصارت صفر درج کی گئی۔ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد اور ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری بھی ہوئی۔ میدانی علاقوں میں اتراکھنڈ، پنجاب، اتر پردیش، ہریانہ اور مشرقی راجستھان میں مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔

Published: undefined

ہماچل پردیش میں چوٹیوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کولّو، لاہول اور چمبہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔ مانیکرن کے توش میں سبزی لے کر جارہی جیپ پھسل کر برف پر گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اٹل ٹنل کو شدید برف باری کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ روہتانگ پاس پر بھی 90 سینٹی میٹر تک برف پڑی۔ ادھر پنجاب اور ہریانہ میں کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافے کے باوجود سرد لہر برقرار ہے۔ پیر کو سرسا ہریانہ کا سب سے سرد مقام تھا جہاں کم از کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سیلسیس تھا۔

Published: undefined

اس دوران آئی ایم ڈی نے مشرقی راجستھان، مشرقی اتر پردیش اور وسطی مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان اور بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے، خاص طور پر کھلے میدانوں اور کھیتوں میں کام کرنے والوں کو اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined