قومی خبریں

کشمیر میں موسم ہوا خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہوسکتا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 3 مئی تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں پیر کی صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا ہے جس سے لوگوں کو مختلف مقامات پر محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی جہاں ایک طرف کسان اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف دکھائی دے رہے ہیں، وہیں لوگوں نے بھی گرم لباس کو ترک کرکے ہلکا لباس زیب تن کرنا شروع کیا ہے۔ ادھر حکام نے کورونا کیسز میں ہورہے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں پبلک پارکوں کو ایک بار پھر بند کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined