قومی خبریں

کشمیر میں موسم ہوا خوشگوار، لوگ ہو رہے ہیں لطف اندوز

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 مارچ تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور اس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوگا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور لوگ خوش کن دھوپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 6 مارچ تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 مارچ تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور اس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوگا۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں جہاں ماہ جنوری میں سردیوں کا پچیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 31 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا وہیں ماہ فروری میں گرمیوں کا 57 سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا جب فروری کی ایک شب کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں ’کھیلو انڈیا‘ کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن جاری و ساری ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

دریں اثنا وادی کشمیر میں منگل کے روز موسم خوشگوار رہا اور دن بھر خوش کن دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں، دکان کے تھڑوں اور دوسری جگہوں پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ وادی میں موسم میں بہتری واقع ہوتے ہی کھیتوں اور باغوں میں بھی کسانوں کو مختلف کاموں میں مصروف دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined