قومی خبریں

راجستھان کی راجدھانی جے پور میں بارش کی وجہ سے موسم ہوا خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق جے پور میں صبح آٹھ بجے تک 6.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے بعد مزید اور بارش ہوئی۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج صبح اچھی بارش ہوئی۔ اس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صبح تقریباً آٹھ بجے جے پور میں اچھی بارش ہوئی، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ گزشتہ ایک ماہ تک مانسون کے کمزور رہنے کے بعد جے پور میں بھی ہفتہ کی شام ہلکی بارش ہوئی اور اتوار کی صبح اچھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جس کی وجہ سے چلچلاتی گرمی سے راحت محسوس ہوئی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق جے پور میں صبح آٹھ بجے تک 6.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے بعد مزید اور بارش ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں متعدد مقامات پر اچھی بارش ہوئی، جس میں صبح آٹھ بجے تک بھرت پور کے کامان میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سوائی مادھو پور کے بونلی میں 80 ملی میٹر، دوسہ کے مالوا میں 75، الور میں 54، اور کرولی کے سپوترا میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ اس دوران کئی دیگر مقامات پر بھی بارش ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined