قومی خبریں

دہلی میں موسم نے لی کروٹ، کئی مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری

دہلی کے شاہین باغ، دوارکا، اتم نگر سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ شب تیز بارش اور برف باری کی کئی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں، موسم میں اس تبدیلی کا اندیشہ آئی ایم ڈی نے پہلے ہی ظاہر کر دیا تھا۔

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش
سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش 

شمالی ہند میں گزشتہ کئی دنوں سے دھوپ نکلنے کی وجہ سے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ جلد ہی ملک میں ٹھنڈ کی وداعی ہو جائے گی، لیکن جمعہ کی شب موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی۔ دراصل 25 فروری کی شام دہلی اور این سی آر کے کئی حصوں میں تیز بارش ہوئی۔ کچھ مقامات پر جمعہ کی دیر شب ژالہ باری بھی ہوئی اور اس دوران تیز ہوا چلنے سے ٹھنڈ کا اثر ایک بار پھر بڑھ گیا۔

Published: undefined

دہلی کے شاہین باغ، دوارکا، اتم نگر سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ شب تیز بارش اور برف باری کی کئی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ حالانکہ موسم میں اس تبدیلی کا اندیشہ آئی ایم ڈی نے پہلے ہی ظاہر کر دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو اس بارش کی وجہ ویسٹرن ڈسٹربنس ہے جس کے اثر سے راجدھانی کا موسم بدلا اور جمعہ کی شام و شب تیز بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یہاں ہفتہ کے روز بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور دن میں ٹھنڈ کا احساس ہوگا۔ اتوار کو موسم کا مزاج صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج