قومی خبریں

ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی، ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر سے افرا تفری

دہشت گردانہ سرگرمی کی اطلاع ملنے کے بعد متھرا کے ایس پی سٹی سمیت کئی تھانوں کی فورس نے ٹرین کے اندر تلاشی مہم چلائی۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی سے امرتسر جانے والی ’گولڈن ٹیمپل‘ ٹرین میں آج اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب اس میں دہشت گرد ہونے کی خبر پھیلی۔ بدھ کے روز یہ ٹرین متھرا جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر پہنچی تھی جب ٹرین کے اندر دہشت گرد ہونے کی اطلاع ملی۔ یہ ٹرین ممبئی سے دہلی کی طرف جا رہی تھی، لیکن دہشت گرد ہونے سے متعلق خبر ملتے ہی متھرا میں اسے روک کر تلاشی مہم شروع کی گئی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردانہ سرگرمی کی اطلاع ملنے کے بعد متھرا کے ایس پی سٹی سمیت کئی تھانوں کی فورس نے ٹرین کے اندر تلاشی مہم چلائی۔ ٹرین کی تقریباً 10 منٹ تک تلاشی لی گئی، لیکن کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی دیکھنے کو نہیں ملی۔ فوری طور پر ٹرین کی تلاشی کے بعد ٹرین کو آگے روانہ کر دیا گیا ہے، لیکن ریلوے کی طرف سے ضروری احتیاطی اقدامات بھی اٹھائے گئے۔

Published: undefined

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ جب ٹرین کو متھرا اسٹیشن سے روانہ کیا گیا تو ٹرین پر جی آر پی اور آر پی ایف کی ٹیم کو بھی سوار کیا گیا۔ چلتی ٹرین میں ہی چیکنگ کی جا رہی ہے اور اس جانچ میں ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ ساتھ بی ڈی ایس کی ٹیم بھی مصروف ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined