قومی خبریں

پہلوانوں کے جنسی ہراسانی کے الزامات پر آج سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت، 6 دنوں سے جاری ہے احتجاج

ہریانہ کے پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیئرمین اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا

<div class="paragraphs"><p>پہلوانوں کا دھرنا / یو این آئی</p></div>

پہلوانوں کا دھرنا / یو این آئی

 
RAJESH KUMAR

نئی دہلی: ہریانہ کے پہلوان راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر برج بھوشن شرن سنگھ کی جانب سے کی گئی مبینہ جنسی ہراسانی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ احتجاجی پہلوانوں کا مطالبہ ہے کہ برج بھوشن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ اس معاملے میں آج یعنی 28 اپریل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونے جا رہی ہے۔

Published: undefined

ہریانہ کے پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیئرمین اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ ان کے سنگھ پر لگائے گئے الزامات کے باوجود پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا، اس لیے عدالت کو مداخلت کرنی چاہیے۔ اس معاملے پر عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی سماعت کے لیے آج کا دن مقرر کیا تھا۔

Published: undefined

معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی بنچ نے کہا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں نے اپنی درخواست میں ان پر سنگین الزامات لگائے ہیں، اس لیے عدالت اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کا کہنا ہے کہ جب تک برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا وہ وہاں سے نہیں جائیں گے۔ احتجاج کرنے والے پہلوانوں میں ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا جیسے اسٹار ریسلرز شامل ہیں۔

Published: undefined

وہیں، ریسلنگ فیڈریشن کے چیئرمین برج بھوشن سنگھ نے اپنے اوپر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس دن وہ خود کو بے بس محسوس کریں گے، وہ خود موت کو گلے لگانے کو ترجیح دیں گے۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی چیئرمین پی ٹی اوشا نے پہلوانوں کے عوامی احتجاج پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلوانوں کا یہ احتجاج بے ضابطگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کریں جو ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

اس پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے کہا کہ وہ پی ٹی اوشا کے بیان سے دکھی ہیں اور وہ حمایت کے لیے اس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ایشین گیمز کی تمغہ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ نے الزام لگایا کہ انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے انھیں بھی فون کیا تھا لیکن انھوں نے ان کا فون نہیں اٹھایا۔ فوگاٹ نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں ہوں!

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر، جنہوں نے کھلاڑیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی، جمعرات کو کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہوں نے خود 12 گھنٹے تک مظاہرین سے بات کی ہے۔ کمیٹی نے 5 اپریل کو اپنی رپورٹ پیش کی لیکن وزارت نے ابھی تک اس رپورٹ کو پبلک نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

جنوری 2023 میں پہلوان پہلی بار ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ اور دیگر کوچز کے خلاف الزامات کے ساتھ سڑکوں پر اترے تھے لیکن وزیر کھیل کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج واپس لے لیا تھا۔ گزشتہ ہفتے پہلوان دہلی واپس آئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان پر لگائے گئے الزامات پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف الزامات کے پیش نظر احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔ ریسلر ساکشی ملک نے کہا ’’پی ایم سر بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ کی بات کرتے ہیں اور سب کی بات سنتے ہیں۔ کیا وہ ہمارے 'من کی بات' نہیں سن سکتے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined