قومی خبریں

انڈیا بلاک کی عرضی پر سپریم کورٹ نے گیانیش کمار اور دونوں الیکشن کمشنرز کو نوٹس کیا جاری

سپریم کورٹ نے ایس آئی آر سے متعلق اپوزیشن پارٹیوں کی مشترکہ عرضی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا اور کہا کہ عرضی پر فیصلہ سنانے سے قبل عرضی دہندگان کو اپنے رویہ پر وضاحت پیش کرنی ہوگی۔

الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ
الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ 

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف دہلی میں ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران کی گئی کارروائی اور الیکشن کمیشن کے طریقۂ کار کو لے کر جمعرات کو سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔ دوسری طرف عدالت نے مظاہرہ کے دوران پولیس کارروائی، میٹرو اسٹیشن پر پابندی اور انٹرنٹ سروس بند کیے جانے سے منسلک حکم عدولی کی عرضی پر بھی سماعت کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔