قومی خبریں

سپریم کورٹ نے دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک کی توسیع

سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ درج منی لانڈرنگ کیس میں طبی وجوہات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی حکومت میں سابق وزیر ستیندر جین کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ درج منی لانڈرنگ کیس میں طبی وجوہات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی حکومت میں سابق وزیر ستیندر جین کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی۔ مختصر سماعت میں جسٹس اے ایس بوپنا اور ایم ایم سندریش کی بنچ نے یہ حکم دیا۔

Published: undefined

تاہم، جین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے طبی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ عبوری ضمانت میں توسیع کی جانی چاہئے۔ ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے ایمس کے ڈاکٹروں کے ایک پینل سے جین کا طبی جائزہ لینے کی اپنی درخواست کو دہرایا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے 26 مئی کو جین کو اپنی پسند کے ایک نجی اسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کرانے کے لیے چھ ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دی تھی، جسے بعد میں وقتاً فوقتاً بڑھا دیا گیا۔ عدالت عظمیٰ کے سامنے یہ دلیل دی گئی کہ جین کو صحت کے سنگین مسائل ۃٰن اور ان کا وزن 30 کلو سے زیادہ کم ہو گیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے اس سال اپریل میں مرکزی ایجنسی کے ذریعہ زیر تفتیش منی لانڈرنگ کیس میں جین اور ان کے دو ساتھیوں کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔ جین گزشتہ سال 30 مئی سے حراست میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined