قومی خبریں

لگاتار دوسرے دن شیئر مارکیٹ اوندھے منھ گرا، 24 گھنٹوں میں پی ایم مودی کی دوسری اپیل کا اثر

بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں پر مشتمل سینسیکس 700 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا دکھائی دیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس 160 سے زیادہ پوائنٹس پھسل کر ٹریڈ کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر مارکیٹ</p></div>

شیئر مارکیٹ

 

پیر کے روز شیئر بازار میں بھاری گراوٹ کے بعد ہفتہ کے دوسرے کاروباری دن، یعنی منگل کو بھی دونوں اہم انڈیکس اوندھے منھ گر گئے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں پر مشتمل سینسیکس 700 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا دکھائی دیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس بھی 160 سے زیادہ پوائنٹس پھسل کر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سب سے زیادہ گراوٹ انفوسس، ٹیک مہندرا، ٹی سی ایس سمیت دیگر ٹیک کمپنیوں کے شیئروں میں دیکھی گئی۔

Published: undefined

دراصل مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے سونا نہ خریدنے اور پیٹرول و ڈیزل کا محدود استعمال کرنے کی اپیل کے بعد مسلسل دوسرے دن شیئر بازار میں خوف کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پی ایم مودی نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی اس اپیل کو دوبارہ دہرایا، جس نے مارکیٹ پر منفی اثر ڈالا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کاروبار کے آغاز پر بی ایس ای کا سینسیکس اپنے گزشتہ بند ہونے والے 76,015 کے لیول سے زبردست گراوٹ کے ساتھ 75,688 پر کھلا اور پھر کچھ ہی دیر میں اس کی گراوٹ مزید تیز ہو گئی۔ صرف 5 منٹ کی ٹریڈنگ کے دوران بی ایس ای سینسیکس 723 سے زیادہ پوائنٹس ٹوٹ کر 75,291 کے لیول تک گر گیا۔ صرف سینسیکس ہی نہیں بلکہ این ایس ای نفٹی بھی ریڈ زون میں کھلنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے بکھر گیا۔ یہ 50 شیئروں والا انڈیکس اپنے گزشتہ بند ہونے والے 23,815 کے مقابلے میں گر کر 23,722 پر کھلا اور پھر سینسیکس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتے ہوئے 23,633 تک پھسل گیا۔

Published: undefined

شیئر بازار میں تیز گراوٹ کے درمیان سب سے زیادہ نقصان آئی ٹی کمپنیوں کو اٹھانا پڑا۔ بی ایس ای لارج کیپ پر نظر ڈالیں تو اس میں شامل ٹی سی ایس شیئر (3.61 فیصد)، انفوسس شیئر (3.30 فیصد)، ٹیک مہندرا شیئر (2.80 فیصد)، ایچ سی ایل ٹیک شیئر (2.30 فیصد) گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ دیگر گرتے ہوئے شیئروں میں مڈکیپ کے تحت یو پی ایل شیئر (4.10 فیصد)، ہندوستان پیٹرولیم شیئر (3.60 فیصد)، کوفورج شیئر (3 فیصد) بھی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

Published: undefined

شیئر بازار میں مسلسل بڑی گراوٹ کی وجہ اگر دیکھی جائے تو اس میں سب سے زیادہ خوف پی ایم مودی کی اتوار کو کی گئی اس اپیل کو مانا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے ملک کے عوام سے ایک سال تک سونا نہ خریدنے کو کہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مشرق وسطیٰ کی جنگ اور آبنائے ہرمز کی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے پیٹرول و ڈیزل کی بچت کرنے کی اپیل کی تھی۔ پی ایم مودی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پڑوس میں جنگ چل رہی ہے، جس کا اثر پوری دنیا سمیت ہندوستان پر بھی پڑ رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایک سال تک سونا نہ خریدیں اور ایندھن کی بچت پر توجہ دیں۔

Published: undefined

شیئر بازار کے کریش ہونے کی صرف یہی ایک وجہ نہیں ہے، بلکہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب آبنائے ہرمز پر تناؤ برقرار ہے۔ اس کا اثر عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں پر بھی نظر آ رہا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہے اور مہنگائی کے خطرے نے شیئر بازار پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined