
ویڈیو گریب
نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) آج (25 دسمبر) سے تجارتی پروازیں شروع کرنے جا رہا ہے۔ یہ نیا گرین فیلڈ ایئرپورٹ نہ صرف ممبئی کے دیرینہ ہوائی ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرے گا، بلکہ شہر کو ایک عالمی ملٹی ایئرپورٹ سسٹم کی طرف لے جائے گا، جیسا ماڈل لندن، نیویارک اور دبئی جیسے عالمی شہروں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔
Published: undefined
افتتاح کے پہلے ہی دن انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، اکاسا ایئر اور اسٹار ایئر کی گھریلو پروازیں نوی ممبئی ایئرپورٹ سے چلیں گی۔ پہلے دن کل 15 طے شدہ پروازیں چلائی جائیں گی، جو ملک کے 9 بڑے شہروں کو جوڑیں گی۔ ابتدائی مرحلے میں ایئرپورٹ کا آپریشن صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا۔ اس دوران روزانہ زیادہ سے زیادہ 24 پروازوں اور 13 منزلوں تک رابطے کی گنجائش ہوگی۔ جبکہ فی گھنٹہ 10 طیاروں کی آمد و رفت کو سنبھالنے کا انتظام ہوگا۔ فروری 2026 سے ایئرپورٹ کو مرحلہ وار طریقے سے 24×7 آپریشن کے لیے تیار کیا جائے گا۔
Published: undefined
اس موقع پر ایک مسافر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نوی ممبئی میں رہتا ہوں اور میں پہلی پرواز سے بنگلور جا رہا ہوں۔ یہ میرے لیے ایک خاص موقع ہے کیونکہ میں نوی ممبئی سے پہلی بار اڑان بھر رہا ہوں۔ ایک دیگر مسافر نے بتایا کہ ’’آج میں گوا جا رہا ہوں۔ میری فلائٹ حیدرآباد ہوتے ہوئے گوا جائے گی۔ میں نے کلمبولی اور پنویل سے ہوائی اڈے تک کا سفر کیا ہے تاکہ میں وقت پر اپنی فلائٹ پکڑ سکوں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے ممبئی کا موجودہ چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ شدید دباؤ میں رہا ہے۔ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) کے شروع ہونے سے ممبئی کو ایک دوسرا بڑا فضائی راستہ ملے گا، جس سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا، پروازوں کی وقت کی پابندی میں بہتری آئے گی۔ اور مستقبل کی بڑھتی ہوئی طلب کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے گا۔
Published: undefined
نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح رواں سال 8 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ سال 2021 سے اس منصوبے کی ترقی، تعمیر اور آپریشنل تیاری کی ذمہ داری ادانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (اے اے ایچ ایل) نے سنبھالی۔ واضح رہے کہ ایئرپورٹ پر پہلے ہی دن سے مسافروں کو ’ڈیجی یاترا‘ پر مبنی ’کنٹیکٹ لیس سہولت‘ میسر ہو گی۔ چیک اِن، سیکورٹی چیک اور بورڈنگ جیسے اہم مراحل پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹرمینل میں کفایتی اور مقامی ذائقے کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹیل اور فوڈ اینڈ بیوریج آؤٹ لیٹس تیار کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
ابتدائی مرحلے میں ’این ایم آئی اے‘ کی مسافروں کی گنجائش 20 ملین سالانہ (ایم پی پی اے) ہوگی، جسے مستقبل میں مرحلہ وار توسیع کے ذریعے 90 ملین تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ ساتھ ہی یہاں مخصوص کارگو ٹرمینل، جدید لاجسٹکس سہولیات اور ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی تیار کی جا رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ایئرپورٹ 0.5 ملین میٹرک ٹن کارگو سنبھالنے کی صلاحیت رکھے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (این ایم آئی اے ایل) کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 74 فیصد حصہ داری ادانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ کے پاس ہے، جبکہ 26 فیصد حصہ داری سی آئی ڈی سی او (مہاراشٹر حکومت کا ایک ادارہ) کے پاس ہے۔ تقریباً 1160 ہیکٹر پر پھیلا ہوا یہ ایئرپورٹ مکمل ہونے پر ملک کے مصروف ترین اور جدید ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined