منی پور تشدد / تصویر آئی اے این ایس
منی پور میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ طویل عرصہ سے بدامنی کا شکار منی پور میں اغوا کیے گئے میتیئی سماج کے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ چوراچندپور ضلع میں مشتبہ کوکی شدت پسندوں کی جانب سے نوجوان کو اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ حالاکہ مقتول نوجوان کی بیوی کو زندہ چھوڑ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ ایم رشی کانت سنگھ کو بدھ کے روز تُوئبانگ علاقہ میں ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا تھا، اور پھر نٹجانگ گاؤں کے قریب اسے گولی مار دی گئی۔ مشتبہ اغوا کار یونائٹڈ کوکی نیشنل آرمی (یو این کے اے) کے اراکین بتائے جا رہے ہیں۔ یہ تنظیم سسپنشن آف آپریشنز (ایس او ایس) معاہدے پر دستخط کرنے والے گروپ میں شامل نہیں ہے۔ امن قائم کرنے کے لیے سسپنشن آف آپریشنز معاہدہ مرکزی حکومت، منی پور حکومت اور درجنوں ’کوکی-زو‘ شدت پسند گروہوں کے درمیان کیا گیا تھا۔
Published: undefined
مقامی ذرائع کے مطابق میتیئی طبقہ سے تعلق رکھنے واے رشی کانت سنگھ، جو کاکچنگ ضلع کے کاکچنگ خُناؤ کا رہنے والا تھا، نے چوراچندپور کی چنگنو ہاؤکپ سے شادی کی تھی۔ بعد ازاں اس نے ایک قبائلی نام ’گِنمن تھانگ‘ اختیار کر لیا تھا۔ وہ گزشتہ دنوں 19 جنوری کو نیپال سے چوراچندپور واپس لوٹے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کچھ مقامی گروہوں نے انہیں اپنی کوکی بیوی کے ساتھ رہنے کی اجازت دی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ تقریباً ڈھائی سال قبل مئی 2023 میں منی پور میں تشدد پھیلنے کے بعد کوکی اور میتیئی کے درمیان دشمنی میں کافی اضافہ ہو گیا۔ کوکی اور میتیئی طبقہ کے لوگ ایک دوسرے کے علاقوں میں نہیں جاتے ہیں، جس کے باعث ریاست نسلی بنیاد پر بری طرح بٹ چکی ہے۔ اس تشدد میں 260 سے زیادہ افراد مارے گئے جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
بہرحال، تازہ معاملہ سے متعلق پولیس نے بتایا کہ شدت پسندوں نے میاں بیوی دونوں کو اغوا کیا اور انہیں ہینگلیپ پولیس اسٹیشن علاقہ میں نٹجانگ کی طرف لے گئے، جہاں انہیں گولی مارے جانے کا شبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں نے بعد میں بیوی کو چھوڑ دیا۔ از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اغوا و قتل معاملہ میں شامل افراد کو پکڑنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اس درمیان قتل سے متعلق خوفناک واقعہ کی ایک مبینہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں رشی کانت سنگھ مسلح افراد کے ہاتھوں گولی مارے جانے سے پہلے ہاتھ جوڑ کر اپنی جان کی بھیک مانگتے دکھائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined