قومی خبریں

کورونا دور میں ڈاکٹروں کی خدمات قابل تحسین: مودی

پی ایم مودی نے طبی دنیا کے سب سے معزز ہیپوکریٹس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جہاں آرٹ آف میڈیسن کے لئے محبت ہوتی ہے وہاں انسانیت کے لئے بھی محبت ہوتی ہے۔ ڈاکٹراسی محبت کی طاقت سے ہماری خدمت کرپاتے ہیں۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا کے دور میں ڈاکٹروں کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو یکم جولائی کو منعقد ہونے والے ’ڈاکٹرس ڈے‘ کی پیشگی نیک خواہشات دیں اور کہا کہ ان کی خودسپردگی کی وجہ سے وبا سے لاتعداد لوگوں کی جان بچائی جاسکی ہے۔ مودی نے اتوار کو ریڈیو پر نشر ہوئے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ یکم جولائی کو ہم نیشنل ڈاکٹرس ڈے منائیں گے۔ یہ دن ملک کے عظیم ڈاکٹر اور اسٹیٹس مین ڈاکٹر بی سی رائے کے یوم پیدائش کو وقف ہے۔ کورونا کے دور میں ڈاکٹروں کی خدمات کے ہم سب شکرگزار ہیں۔ ہمارے ڈاکٹروں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہماری خدمت کی اس لئے اس بار نیشنل ڈاکٹرس ڈے مزید خاص ہوجاتا ہے۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے طبی دنیا کے سب سے معزز ہیپوکریٹس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جہاں آرٹ آف میڈیسن کے لئے محبت ہوتی ہے وہاں انسانیت کے لئے بھی محبت ہوتی ہے۔ ڈاکٹراسی محبت کی طاقت سے ہماری خدمت کرپاتے ہیں اس لئے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اتنی ہی محبت سے ان کا شکریہ ادا کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کی مدد کے لئے آگے آنے والے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر سے ایک ایسی ہی کوشش کے بارے میں مجھے پتہ چلا ہے۔ یہاں ڈل جھیل میں ایک بوٹ ایمبولنس سروس کی شروعات کی گئی۔ اس سروس کو سری نگر میں ایک ہاؤس بوٹ کے مالک طارق احمد پتلو جی نے شرو ع کیا ہے۔ انہوں نے خود بھی کووڈ۔19 سے جنگ لڑی ہے اور اسی نے انہیں ایمبولنس سروس شرو ع کرنے کی ترغیب دی۔ ان کی اس ایمبولنس سروس سے لوگوں کو بیدار کرنے کی مہم چل رہی ہے وہ مسلسل ایمبولنس سے اعلانات بھی کر رہے ہیں۔ کوشش یہی ہے کہ لوگ ماسک پہننے سے لیکر دوسری ہر ضروری احتیاط برتیں۔

Published: undefined

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کی ایک بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس لڑائی میں ہر شخص نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ میں نے ’من کی بات‘ میں اکثر اس کا ذکر کیا ہے لیکن کچھ لوگوں کو شکایت بھی رہتی ہے کہ ان کے بارے میں اتنی بات نہیں ہوپاتی ہے۔ متعدد لوگ خواہ وہ بینک اسٹاف ہو، ٹیچرس ہو، چھوٹے کاروباری یا دکاندار ہوں، دکانوں میں کام کرنے والے لوگ ہوں، ریہٹری پٹری والے بھائی بہن ہوں، واچ میچ یا پھر پوسٹ مین اور پوسٹ آفس کے ملازم، دراصل یہ فہرست بہت طویل ہے اور ہر کسی نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ سرکاری انتظامیہ میں بھی متعدد لوگ الگ الگ سطح پر مصروف عمل رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined