
سروس سیکٹر / آئی اے این ایس
ہندوستانی معیشت کی ریڑھ تصور کیے جانے والے سروس سیکٹر کی رفتار جون 2026 میں سست پڑ گئی ہے۔ کمزور گھریلو طلب اور صارفین کی گھٹتی دلچسپی کے باعث جون میں ملک کے سروس سیکٹر کی شرح نمو 17 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایچ ایس بی سی کے تازہ سروے کے مطابق بازار کے مشکل حالات نے نہ صرف نئی فروخت اور پیداوار کی رفتار کو متاثر کیا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں کمپنیوں کا کاروباری اعتماد بھی 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے اور نئی تقرریوں پر عارضی طور پر روک لگ گئی ہے۔
Published: undefined
موسمی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ایچ ایس بی سی انڈیا سروسز پی ایم آئی بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس (سروسز پی ایم آئی) جون میں کم ہو کر 57.4 پر آ گیا، جو مئی میں 59.8 تھا۔ اگرچہ یہ اب بھی 50.0 کی غیر جانبدار حد سے اوپر ہے، جو نمو کی نشاندہی کرتا ہے، لیکن گزشتہ 17 ماہ کے دوران یہ سب سے کمزور اضافہ ہے۔ ایچ ایس بی سی کی چیف انڈیا اکنامسٹ پرانجل بھنڈاری کے مطابق اس سست روی کی بنیادی وجہ بازار کے مشکل حالات اور خاص طور پر گھریلو سطح پر کمزور طلب ہے۔ اس کے باعث نئے آرڈرز حاصل ہونے کی رفتار گزشتہ ڈھائی برسوں میں سب سے سست ریکارڈ کی گئی ہے۔
Published: undefined
گھریلو طلب میں سست روی کے درمیان ایک حوصلہ افزا خبر برآمدات کے محاذ سے آئی ہے۔ جون کے دوران خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بیرون ملک سے ملنے والے آرڈرز میں گزشتہ 3 ماہ کا تیز ترین اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سروے کے مطابق آسٹریلیا، بلجیم، کناڈا، جرمنی، ملیشیا، نیپال، عمان، قطر، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اور امریکہ جیسے ممالک سے ہندوستانی خدمات کی طلب میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ بیرونی طلب میں اس مضبوط اضافہ نے مجموعی گراوٹ کو کافی حد تک سنبھالنے میں مدد دی ہے۔
Published: undefined
کمزور طلب کے باعث ایک مثبت پہلو یہ رہا کہ قیمتوں پر دباؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اِن پٹ لاگت اور آؤٹ پُٹ قیمت، دونوں کی افراط زر کی شرح میں نرمی دیکھی گئی ہے۔ نومبر 2025 کے بعد قیمتوں میں اضافہ کی یہ سب سے کمزور رفتار رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مغربی ایشیا میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی کے باعث کمپنیوں کی لاگت گھٹی ہے۔ دوسری جانب، نئے کام کی سست رفتاری کے سبب کمپنیوں نے نئی تقرریاں روک دی ہیں۔ کمپنیوں کا خیال ہے کہ موجودہ ملازمین موجودہ کام کے لیے کافی ہیں، جس کی وجہ سے روزگار پیدا ہونے کی رفتار بھی سست ہو گئی ہے۔
Published: undefined
صرف سروس سیکٹر ہی نہیں بلکہ مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں کو ملا کر تیار کیا جانے والا ایچ ایس بی سی انڈیا کمپوزٹ پی ایم آئی آؤٹ پُٹ انڈیکس بھی مئی کے 59.3 سے کم ہو کر جون میں 57.1 پر آ گیا ہے۔ یہ گراوٹ ہندوستان کے پرائیویٹ سیکٹر میں مجموعی سست روی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں نئے آرڈرز اور روزگار پیدا ہونے کی رفتار 2026 میں اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ آئندہ 12 ماہ کے دوران کمپنیاں پیداوار میں اضافہ سے متعلق پُرامید ہیں، لیکن ان کے مثبت اعتماد کا اشاریہ بھی 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined