قومی خبریں

’کیرلم کی نرسوں کی بے لوث خدمت قابل ستائش‘، راہل گاندھی نے نرسوں سے کی ملاقات، تہہ دل سے ادا کیا شکریہ

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کیرلم کی نرسوں سے ملاقات کے دوران نہ صرف نرسنگ کے پیشہ پر تبادلۂ خیال کیا بلکہ ان کی ثقافت، کھانے پینے کی عادات اور تعلیمی پس منظر پر بھی گفتگو کی۔

<div class="paragraphs"><p>کیرلم کی نرسوں کے ساتھ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

کیرلم کی نرسوں کے ساتھ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

 

کیرلم میں انتخابی ہلچل کے درمیان راہل گاندھی نے حال ہی میں ریاست کی کچھ نرسوں سے ملاقات کی۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اس ملاقات کے دوران کچھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات کی ویڈیو کانگریس اور راہل گاندھی دونوں نے ہی آج اپنے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کی ہے۔ 9.12 منٹ کی اس ویڈیو میں کیرلم سے تعلق رکھنے والی نرسیں دہلی کے اسپتالوں میں اپنے تجربات، کورونا کے وقت پیدا مسائل اور طبی شعبہ میں موجود خامیوں پر اپنے خیالات سامنے رکھے۔

Published: undefined

کانگریس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نرسوں کے کردار کو ملک کے نظامِ صحت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور نرسوں کی محنت، ایثار و ہمدردی کو مرکزی حیثیت دی ہے۔ کانگریس کے مطابق نرسیں ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بنیاد ہیں، جن کی دیکھ بھال، ہمدردی اور لگن مریضوں کے اہل خانہ کو حوصلہ اور اعتماد فراہم کرتی ہے۔ خاص طور پر کیرلم کی نرسیں اس جذبہ کی بہترین مثال ہیں، جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نہایت خلوص کے ساتھ انجام دیتی ہیں۔

Published: undefined

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے کیرلم کی نرسوں سے ملاقات کے دوران نہ صرف نرسنگ کے پیشہ بلکہ ان کی ثقافت، کھانے پینے کی عادات اور تعلیمی پس منظر پر بھی گفتگو کی۔ راہل گاندھی نے اس بات پر زور دیا کہ نرسوں کی قربانیاں اور خدمات معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہیں، اور ان کی بدولت ہی لوگ اپنے عزیزوں کو اسپتالوں میں اطمینان کے ساتھ چھوڑ پاتے ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کیرلم کی نرسیں پورے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں اور ان کی لگن، بے لوث خدمت اور ہمدردی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے نرسوں سے ملاقات کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی خدمات کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں، کیونکہ وہ نہ صرف عوام بلکہ پورے ملک کی خدمت کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined